ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی
محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے مطالبے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر خود مجھ سے وصول کرلے۔
یہ معاملہ دبئی میں منعقدہ اے سی سی اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایشیا کپ کی ٹرافی کا باقاعدہ مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ جب راجیو شکلا نے ٹرافی حوالے کرنے پر اصرار کیا تو صدر اے سی سی محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور اگر بھارتی ٹیم کو واقعی ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان خود آکر دفتر سے لے جائے۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی ٹرافی شوٹ منسوخ
اجلاس کے دوران ایشیا کپ کی ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے کے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کا فائنل جیتنے کے بعد اے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا اور نتیجتاً تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم کر دی گئی تھی۔ اے سی سی انتظامیہ ٹرافی واپس لے گئی تھی اور جب کہ بھارتی ٹیم اسٹیج پر کھڑی انتظار کرتی رہ گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم محسن نقوی بھارتی ٹیم محسن نقوی ایشیا کپ کی ٹرافی اے سی سی ٹیم کو
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔
بورڈ نے بتایا کہ کپتان کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سری لنکن بورڈ سری لنکن ٹیم کھلاڑی واپس وی نیوز