ٹک ٹاک فروخت کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر امریکی صدرنے دستخط کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 ستمبر 2025 کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشنٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی شخص یا ادارے کو فروخت کردیا جائے گا۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ٹک ٹاک کےامریکی آپریشنز کی فروخت کی قیمت 14 ارب ڈالر تک ہوگی۔
ایگزیکٹو آرڈر کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ آرڈر ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کا منصوبہ 2024 کے قانون کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
دوسری جانب تاحال چینی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر کوئی بیان نہیں دیا، سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی ایگزیکٹو آرڈر میں ٹک ٹاک کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی قیمت 40 سے 45 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے لیکن ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق اس کی قیمت 14 ارب تک ہوسکتی ہے۔
ابھی مکمل طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو سنبھالنے اور خریدنے والی کمپنی یا فرد کا نام سامنے نہیں آیا، تاہم خبریں ہیں کہ ایپلی کیشن کو ’اوریکل‘ کمپنی سنبھالے گی۔
امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے یا پھر امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی فرد یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنایا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو ا رڈر پر امریکی ا پریشنز ٹک ٹاک کے کی قیمت
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو 2ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو سنہری خواب دکھا تے ہوئے بتایا کہ ٹیکس محصولات سے امریکا کو حاصل ہونے والے کھربوں ڈالر سے شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنا 37 کھرب ڈالر کا قرضہ چکانا شروع کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محصولات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ’احمق‘ ہیں کیونکہ امریکا اب محصولات سے ریکارڈ آمدنی حاصل کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکا میں اب ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہر طرف پلانٹس اور فیکٹریاں لگ رہی ہیں اور ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو رہی ہے۔