ژوب میں اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا افتتاح، گورنر بلوچستان کا تعلیم اور ہنرمندی کو یکجا کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے ایک وژنری اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے طلبہ میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی مہارتیں بڑھائی جائیں گی تاکہ وہ نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکیں بلکہ بیروزگاری کم کرنے اور اپنی کمیونٹی میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔
گورنر بلوچستان ژوب کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے قائم “اسکلز ایجوکیشن سنٹر” کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور طلبہ سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: امن و امان صوبائی معاملہ تاہم ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا، گورنر بلوچستان
جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ ژوب میں ہنرمندی کی تعلیم کا یہ مرکز قائم ہوا، جو نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید اور معاشی خودمختاری کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور جدید مہارتوں کی ترقی ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے ایک نیا عزم ہے۔
گورنر بلوچستان نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے کردار اور اخلاق کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ نئی نسل علم و ہنر کے ساتھ اعلیٰ اقدار کی حامل ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جعفر خان مندوخیل ژوب گورنر بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر خان مندوخیل ژوب گورنر بلوچستان گورنر بلوچستان کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات
بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں مسافر بس سروس 12 سے 14 نومبر 2025 تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، اس دوران کسی بھی بس کمپنی کو بلوچستان سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی
حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صوبے کے مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی برہم، عطا تارڑ نے وضاحت کردی
حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضروری اطلاعات کے لیے بس کمپنیز اور متعلقہ حکام سے رابطے میں رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بس سروس معطل، بلوچستان سیکیورٹی خدشات