نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے نور زمان فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان31ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے محمد اصحاب عرفان شکست کھا گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹاریو کینیڈا میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیڈ 5 نورزماں نے سیڈ7 کولمبیا کے سیڈ 7 متیاس کنوڈسین کو ایک آسان مقابلے میں0-3 سے قابو کر لیا۔
دوسری جانب کوارٹر فائنل میں بھارتی حریف سیڈ 4 ویرچھوٹانی کو 2-3 سے اپ سیٹ شکست دینے والے پاکستان کے سیڈ 8 محمد اصحاب عرفان سیمی فائنل میں ہمت ہار گئے۔ان کو مضبوط مدمقابل سیڈ2 مصطفیٰ الستارے نے 1-3 سے شکست دے دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔
بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام چنا جا سکتا ہے۔