Daily Mumtaz:
2025-09-26@16:18:54 GMT

بنگلہ دیش نے بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

بنگلہ دیش نے بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ساف فٹبال انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدیٰ نے تیسرے منٹ میں سکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمٰن نے چوتھے منٹ میں سکور کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب فائنل میچ روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد جبکہ بنگلا دیش کے امکانات صرف 30 فیصد ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا
  • پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا،اتوار کو بھارت سے مدمقابل ہوگا
  • ساف انڈر 17چیمپئن شپ : بنگلادیش پاکسستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا
  • ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا