کرپشن اورناقص تفتیش کا الزام،ایف آئی اے کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز نوکری سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث ایف آئی اے کے پانچ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو انسپکٹرز اور دو سب انسپکٹرز کو نوکری سے برخاست جبکہ ایک خاتون انسپکٹر کی تنزلی کر دی گئی۔

ایف آئی اے کےمطابق سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد،کراچی اور لاہور زون میں تعینات تھے،کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات جاری ہیں۔

خاتون انسپکٹر کو ناقص تفتیش پرسب انسپکٹر کےعہدے پرتنزلی کی سزا دی گئی،ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ شراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر انڈیا کا 97 مقامی جنگی طیاروں کے لیے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کے

پڑھیں:

این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات

سائبر کرائم کی تفتیش کرنے والے ادارے این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے 15ملین روپے ماہانہ وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ میں حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی، 120ملین ستمبر 2024سے اپریل 2025تک وصول کئے گئے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سب انسپکٹر بلال نے نئے کال سنٹر کے لئے آٹھ لاکھ روپے ماہانہ طے کیا، اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیل کی گئی، ایس ایچ او میاں عرفان نے وہ ڈیل 40ملین روپے میں فائنل کی۔

ذرائع نے کہا کہ مئی 2025میں عامر نذیر کو راولپنڈی آفس کی کمانڈ دیدی گئی، ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اور صارم علی بطور سب انسپکٹر تعینات ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان علوی بھی اس ٹیم کا حصہ بن گئے، اس ٹیم نے بھی 15ملین روپے بھتہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

سب انسپکٹر صارم نے اپنا ایک منشی محی الدین کو فرنٹ میں رکھ لیا۔ راولپنڈی میں ایک کال سنٹر پر چھاپہ مار کر 14چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صارم نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے چینی شہری کیلون کی بیوی سے رابطہ کیا گیا، پاکستانی خاتون عریبہ رباب نے چینی شہری کیلون سے شادی کی تھی۔

خاتون نے شوہر کی بازیابی کے لئے 8ملین روپے فراہم کئے، باقی 13چینی شہریوں کی رہائی کے لئے 12میلن روپے وصول کئے گئے۔

صارم نے عریبہ کے شوہر پر تشدد کیا اور ویڈیو عریبہ کو بھیجی،  قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے مزید ایک ملین وصول کیا، اس چھاپے سے 21ملین روپے کی حاصل رقم تقسیم کی گئی۔
 
صارم علی نے 1.7ملین۔ عثمان بشارت 1.4ملین ظہیر عباس کو ایک ملین دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم نے عثمان بشارت کے آفس سے 9.5ملین حاصل کیے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر 7ملین ادا کئے۔ 2.7ملین ندیم نے خود رکھے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم
  • ’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی
  • کراچی میں بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت
  • کراچی،دنبے و بکرے کے نام پر بچھڑے کے گوشت کی فروخت ،منظم گروہ گرفتار
  • کراچی، بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار
  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات
  • لاہور،14تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
  • مالی کرپشن کے الزامات، 85 افسران عہدوں سے فارغ
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر