ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔
انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں گے۔ سلمان آغا نے کہا کہ اگر ہم فاسٹ بولر کو جارحانہ مزاج دکھانے سے روکیں گے تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ صائم میچ بیٹنگ میں نہیں چل رہا مگر وہ میچ میں بھرپور انداز سے کردار ادا کررہا ہے، آپ بولنگ دیکھیں یا بیٹنگ صائم کی کارکردگی اچھی ہے، صائم ایوب میں ٹیلینٹ ہے،وہ اگلے دس سال تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں یا اس سے پہلے ٹاس کی اتنی اہمیت نہیں سمجھتا تاہم فائنل جیتنے کے لیے سب کو سو فیصد پرفارم کرنا پڑے گا، کھلاڑیوں کو فری ہینڈ دیتا ہوں، اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔
قومی ٹیم کے قائد نے کہا کہ ہمیں میدان سے باہر کی باتوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اُس پر توجہ دیتے ہیں، ہاتھ ملانے کی مثال نہیں ملتی اور یہ کرکٹ کیلیے اچھا قدم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ ایشیا کپ میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی تاہم اس میں بہتری کیلیے کوشش کررہا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایشیا کپ انہوں نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔