کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟ میچ ہی نہیں اس دوران ایک صورتحال بھی دلچسپ رخ اختیار کرگئی۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ سپر اوور کرانے آئے، انہوں نے پہلی ہی گیند پر کسل پریرا کی وکٹ رنکو سنگھ کی مدد سے حاصل کرلی۔
اوور کی چوتھی گیند پر داشن شانا بولر کی وائیڈ یاکر کو اچھی طرح نہیں کھیل سکے اور بائی کے رنز لینے کےلیے دوڑ پڑے، ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی جبکہ وکٹ کیپر نے بیٹر کو رن آؤٹ کردیا اور امپائر نے آؤٹ دے بھی دیا۔
لیکن بیٹر نے فوراً ہی امپائر سے ریویو کی اپیل کی، کیچ آؤٹ نہیں ہوا، اس لیے رن آؤٹ کو مسترد کیا جائے اور ایسا ہوگیا۔
سپر اوور کی آخری گیند پر ارشدیپ نے دشنکا کی وکٹ لے لی۔ اس طرح بھارت کو صرف 3 رنز کا ہدف ملا جو اس نے پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔