لانڈھی فیوچر کالونی اورڈیفنس سے 2افراد کی لاشیں ملیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگرمیں 5افرادزخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی معین آباد قبرستان کے قریب سے 55سالہ سوال محمد ولد نور احمد کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد C ایریا قبرستان سے 30 سالہ محمد سلمان ولد محمد اسلم کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار نزد ڈبا اسکول کے قریب بچہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد شادمان قلندریہ چوک کے قریب 40سالہ معشوق ولد اللہ ڈنو اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا۔ بن قاسم کے علاقے جمعہ حمایتی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پُراسرار واقعے میں 35 سالہ ساجد زخٰمی ہوگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کی لاش
پڑھیں:
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہواہے۔ایک شخص کے ہلاک ہونے کے اطلاع ملی ہے۔ جبکہ متعدد کے زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہونےکی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جنہیں بجھانے کے لیے گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔