سر سید روڈ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ کپڑا بر آمد ، 5اسمگلرزگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے کسٹم انفورسمنٹ کے ساتھ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرسید روڈ کے علاقے میں قائم گوداموں پر چھاپہ مارا، جہاں سے کروڑوں روپے کا بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان عبدالصادق ولد عبداللہ جان، جان محمد ولد ریاض احمد، نور محمد ولد ریاض احمد، نثار احمد ولد طور خان اور کومند خان ولد مومن خان کو گرفتار کیا گیا۔کارروائی میں 22 مزدا ٹرکوں اور ایک کنٹینر میں بھرے ہوئے نان کسٹم پیڈ کپڑے کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔برآمد شدہ کپڑا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ گرفتار ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق یہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشنز کا تسلسل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
سٹی42: پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر 80 لاکھ روپے اور ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کارروائی پر 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید برآں، حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ روپے،راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کارروائی پر 45 لاکھ روپے،سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ روپےاور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات منظوری کے لیے اعلیٰ سطح پر ارسال کر دی گئی ہیں۔