انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسد قیصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جج طاہر عباس سپرا کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی غیر حاضری پر بھی غور کیا گیا۔ عدالت نے ان رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، تاہم اسد قیصر سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کی نمائندگی سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سردار محمد مصروف خان اور آمنہ علی سمیت متعدد وکلا نے عدالت میں حاضر ہو کر کیس کی پیروی کی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کے جواب میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر مزید سماعت 6 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے متعدد سرکردہ رہنماؤں پر جوڈیشل کمپلیکس پر مبینہ حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی میں پی

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران