امیچر گالف چیمپئن شپ، گالفر سعد حبیب نے بھارتی گالفر کو آؤٹ کلاس کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
سری لنکن امیچر گالف چیمپئن شپ پاکستانی گالفر سعد حبیب بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
سری لنکا میں جاری امیچر گالف چیمپئن شپ پاکستانی گالفر سعد حبیب شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آوٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سعد حبیب نے کوارٹر فائنل میچ پلے میں انڈین گالفر کو شکست دی، کوارٹر فائنل میچ میں سعد حبیب نے پانچ برڈیز بھی اسکور کیں۔
پاکستان کے دوسرے پلیئر نعمان الیاس کو سری لنکا کے ریشان الگاما سے شکست ہوگئی، سیمی فائنل راونڈ میں سعد حبیب کا مقابلہ ریشان الگاما سے ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔