ایشیا کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلادیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔عرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کیا ہے، بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے سپر ف4 مرحلے میں سری لنکا اور پھر بنگلادیش کو ہرایا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔اتوار کو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا، نوجوانوں کے لئے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے، آمین۔