فلپائن: طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے، اس جزیرے پر سب سے زیادہ 9، اموات ہوئی ہیں۔
سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔
مرنے والوں میں امدادی فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں جو سیبو کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے وہاں تعینات کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
ریاستی وزیراعلیٰ ریڈی نے رنگا ریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو فوری اور موثر امداد مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے چیویلا منڈل میں ایک المناک سڑک حادثے میں بس میں سوار 20 افراد کی موت ہوگئی جب کہ درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حیدرآباد بیجاپور شاہراہ پر چیویلا منڈل کے مرزا گوڈا کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تانڈور ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس سیدھے مٹی سے لدے ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ ٹپر پر لدی مٹی بس کے اندر گری جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔ ٹپر کے ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے بعد بس میں افراتفری مچ گئی اور متعدد مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نکال کر چیویلا کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کاعلاج کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فوری طور پر افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کے کاموں کو کسی بھی قیمت پر تیز کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو براہ راست ہدایت دی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام سطحوں پر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں اور حادثے کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے وزراء کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے اور انتظامیہ کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ ریڈی نے رنگا ریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو فوری اور موثر امداد مل سکے۔