عدلیہ کو پیغام ہے انصاف پر مبنی فیصلے کرے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آج ہم اس عدلیہ کو ہدایت کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے مطابق فیصلے کریں، آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ آئین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے کرے آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آج ہم اس عدلیہ کو ہدایت کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے مطابق فیصلے کریں، آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے، ہم نے آئین کے لیے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے، اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ میں بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پوری قوم اکٹھی کھڑی ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت آپریشن کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ حقیقی آزادی عمران خان کا خواب ہے عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ آئین کے مطابق انصاف دے۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ کے پی پہلے بھی پی ٹی آئی کا تھا آج بھی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے لئے لوگوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے، جو لوگ کرسیوں پر بیٹھیں ہیں ان سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے جو خان کا وفادار نہیں ہوگا میں اس پر زمین تنگ کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی صورت آپریشن قبول نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اس ملک میں سب عدلیہ کو کے مطابق ہیں کہ کی جنگ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پشاور: علی امین کا جلسہ گاہ کا دورہ، دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی عملے اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رنگ روڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
جلسہ گاہ کے مرکزی اسٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان بھی موجود تھی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگرصوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے اسٹیج پرچڑھنےکی کوشش کی۔ سیکیورٹی عملے اورکارکنان کے درمیان دھکم پیل میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور اسٹیج کا وی آئی پی روٹ گیٹ ٹوٹ گیا۔
علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی بالادستی نظر نہیں آ رہی۔ عدلیہ پر دباؤ ہے، صحافت پر قدغن ہے اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کل پشاور میں پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ ہم احتجاج کریں گے۔ خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔