ہم تباہی کے دہانے پر موجود ، تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے،اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ ملک کے تمام ادارے مکمل طور پرتباہ ہوچکے ہیں،عدالتیں حق اور انصاف کے مطابق فیصلے دیں اور ہماری لیڈرشپ کو انصاف فراہم کریں۔
(جاری ہے)
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں میرے خلاف پچیس سے تیس کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا بانی پی ٹی آئی کوئی دہشتگرد ہیں ،فیصلہ سازوں کواب سوچنا ہوگاکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،ہم تباہی کے دہانے پرموجود ہیں،تمام ادارے مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں،مجھ پراب تک ایک سوچارکیسز بنائے جاچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوتکلیف میں رکھا گیا ہے،ایسے ملک نہیں چلتے،ملک انصاف اور محبت سے چلتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی، عقیل ملک
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کا ناکام ترین جلسہ ہو گا، تحریک انصاف مقبول جماعت نہیں رہی اور نہ ہی ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے بانی پی ٹی آئی خود سے ہی باتیں کرکے ڈیل دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ ججز نے میڈیا کو اپنی آڈینس سمجھ لیا ہے، آئینی معاملات میں، میں نہ مانوں نہیں چلے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے بھی جسٹس طارق جہانگیری سے متعلق واضح کردیا ہے، اُن کی ڈگری منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔
وزیر مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کا ناکام ترین جلسہ ہو گا، تحریک انصاف مقبول جماعت نہیں رہی اور نہ ہی ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر کی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان خود سے ہی باتیں کرکے ڈیل دے رہے ہیں، حکومت ڈیل دے گی نا ڈھیل، فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق مقدمات بنے ہیں۔