جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔

 اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مصروف رہے، جس میں حالیہ ختم ہونے والی سی پی ایل بھی شامل ہے۔

جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ڈی کوک سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کوئنٹن کی واپسی ہمارے لیے بہت بڑا بونس ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ٹیم میں کس معیار کا اضافہ کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی کوک نے 155 ون ڈے میچوں میں 6770 رنز بنائے ہیں، اوسط 45.

74 اور اسٹرائیک ریٹ 96.64 رہا۔ انہوں نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2584 رنز اسکور کیے ہیں، 138.32 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ تین ورلڈ کپ (2015، 2019 اور 2023) کھیل چکے ہیں جبکہ رواں سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی واحد ٹورنامنٹ تھا جس سے وہ ریٹائرمنٹ کے باعث باہر رہے تھے جس میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں ہار گیا تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ڈی کوک نے

پڑھیں:

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • فیصل آباد: دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
  • قومی وکٹ کیپر سدرہ نواز ویمنز ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل
  • پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے