نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
فرانس : ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی‘ 10افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے جزیرے ایلے دی اولیرون میں ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 35سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی میں موجود گیس سلنڈرز کوآگ لگانے کی کوشش بھی کی۔ مقامی پراسیکیوٹر ارناؤڈ لارائز نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر ابھی تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں،جب کہ اس پہلو سے تحقیقات جاری ہے۔