پشاور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران بدنظمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔
علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، اور جب تک تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’فیلڈ مارشل صاحب! آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی نے عوام کو فوج کی حمایت کا کہا تھا۔‘‘
عدلیہ آئین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے کرے ، آئین کی پاسداری اس ملک میں سب پر فرض ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خطاب کے دوران کچھ کارکنان مشتعل ہوگئے اور اسٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں جبکہ علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ دوسری طرف جلسے میں بدنظمی اس وقت بھی پیدا ہوئی جب بعض کارکن خواتین کے انکلوژر میں گھس گئے اور ان کی نشستوں پر بیٹھ گئے، جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں زبردستی باہر نکالا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے مطابق
پڑھیں:
عدلیہ آزاد نہیں‘ عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے‘ گنڈاپور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈراما چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے، قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا، عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کردیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔