پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے. بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے عوام کو فوج کا ساتھ دینے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، کیونکہ جب تک تمام ادارے آئین کے تحت کام نہیں کریں گے، آواز بلند کرتے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: پشاور: پی ٹی آئی کا 5 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ، جلسہ گاہ تاحال سنسان

جلسے کے دوران صورتِحال کشیدہ بھی رہی جب کارکنوں نے خطاب کے دوران اسٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں اور وزیراعلیٰ کو جوتے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

جلسے میں بدنظمی بھی دیکھی گئی جب پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انکلوژر میں داخل ہوگئے اور ان کی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں کو دھکے دے کر وہاں سے باہر نکالا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

25 کروڑ عوام کے سپہ سالار بانی پی ٹی آئی بوتلیں پھینکیں پاکستان تحریک انصاف پشاور علی امین گنڈا پور فیلڈ مارشل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بوتلیں پھینکیں پاکستان تحریک انصاف پشاور علی امین گنڈا پور فیلڈ مارشل بانی پی ٹی آئی کے دوران

پڑھیں:

آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی

آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔ آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا جس کی تنخواہ اور الانسز مقرر کیے جائیں گے۔

ترمیم کے تحت وفاقی حکومت فوجی افسر فیلڈ مارشل، ایئر مارشل یا ایڈمرل چیف کو رینک پرترقی دے گی جس کے بعد وردی، اور مراعات تاحیات رہیں گی جبکہ فیلڈ مارشل، ایئر مارشل اور ایڈمرل چیف کو بطور قومی ہیروز تصورکیا جائے گا اور تینوں کو آرٹیکل 47 کے بغیر عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکے گا۔ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت فیلڈ مارشل، ایئر مارشل اور ایڈمرل چیف کی ذمہ داریوں اور امور کا تعین کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنی حاصل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے: مفتی تقی عثمانی آئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی ہوگئے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے،فیلڈ مارشل
  • اگر حور ہو یا پری گلے کا ہار بن جائے تو…
  • نشانہ بازی میں مہارت،عسکری تربیت کابنیادی مقصد رہنا چاہیے،فیلڈ مارشل
  • سینیٹ میں27 ویں ترمیم منظور ، اپوزیشن کا واک آؤٹ
  • پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا 45 واں اجلاس، فیلڈ مارشل کی خصوصی شرکت
  • 27 ویں ترمیم، فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنیٰ دے دیا گیا
  • آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
  • فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا: رانا ثنا اللّٰہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک