جیکب آباد میں علمی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تاریخ اسلام کی متنازعہ شخصیات اور ظالم و جابر حکمرانوں، جیسے ہارون الرشید کو سرچشمہ ہدایت اور عادل حکمران کے طور پر پیش کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ یہ وہ سانچہ ہے جس میں ڈھل کر نئی نسل تیار ہوتی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ مواد کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں نصاب تعلیم پر علمی و تحقیقی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نصاب تعلیم کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین میں اسکول اساتذہ اور علماء کرام کی ایک مشترکہ تحقیقی و علمی نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت نصاب تعلیم کونسل کے مرکزی کنوینر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ اس علمی نشست میں استاد امداد حسین جعفری، استاد محمد قاسم لہر، علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد حسین سولنگی، استاد رفیق احمد ڈومکی، استاد حامد حسین راہوجو، استاد ساجد حلیم شیخ، مولانا منور حسین سولنگی، استاد سجاد علی بروہی، جمیل احمد ڈومکی، نثار احمد گورگیج، منصب علی، ریاض احمد و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے، یہ وہ سانچہ ہے جس میں ڈھل کر نئی نسل تیار ہوتی ہے۔ تاریخ اسلام کی متنازعہ شخصیات اور ظالم و جابر حکمرانوں، جیسے ہارون الرشید کو سرچشمہ ہدایت اور عادل حکمران کے طور پر پیش کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ وزارت تعلیم اور نصاب تعلیم کونسل کو چاہیے کہ وہ نصاب کے متنازعہ نکات کی اصلاح کرے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم ایسا ہونا چاہیے جو مختلف مسالک کے درمیان اتحاد، وحدت، باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دے۔ نصاب تعلیم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، حکیم الامت علامہ اقبال اور بانیان پاکستان کے افکار کی ترجمانی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کربلا کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل میں حق گوئی جرات، بہادری اور ایثار کے جذبات پروان چڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ اہل البیت علیہم السلام پوری انسانیت کے رہبر ہیں اور ان کی سیرت و تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر استاد محمد قاسم لہر استاد سجاد علی بروہی اور استاد رفیق احمد ڈومکی نے کہا کہ اہل بیت پیغمبر پوری امت مسلمہ کے رہبر و رہنماء اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم کے وارث ہیں۔ ان کی پاکیزہ تعلیمات کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نصاب تعلیم کونسل ڈومکی نے کہا علامہ مقصود نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان