طلبہ سیرت رسولؐ کو اپنائیں‘ شمس الرحمن سواتی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے مرکزی سیکرٹری فنانس وحید حیدرشاہ اور جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن دکی عبدالمجید شاہ کے ہمراہ نجی امریکن لائسیٹف بورڈنگ اسکول واہ کیمپس کا دورہ کیا۔
اسکول کے پرنسپل اور ایڈمن آفیسر نے وفد کا پْرتپاک استقبال کیا، جبکہ ڈائریکٹر نے اسکول کے منصوبوں اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا جہاں طلبہ اپنی تعلیم میں مصروف تھے۔ اساتذہ جدید تدریسی طریقوں اور تعلیمی چارٹس کے ذریعے نصاب کے اہم موضوعات پڑھا رہے تھے۔ طلبہ مکمل اسکول یونیفارم میں ملبوس تھے اور ان کے پاس تمام تعلیمی لوازمات موجود تھے۔ مہمانوں نے اسکول کی جانب سے فراہم کردہ اسٹیشنری اور تعلیمی ماحول کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
دورے کے دوران اساتذہ کرام سے ملاقات بھی کی گئی، جن کی تدریسی مہارت اور قابلیت کو بے حد سراہا گیا۔ ہاسٹل کے معائنے میں کمروں کی صفائی، ترتیب اور بچوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی کو قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔ مہمانوں نے کیمپس میں موجود طبی سہولیات، ڈسپنسری اور پینل اسپتالوں کے نظام کو بھی سراہا۔
اسمبلی ہال میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ تعلیم انسان کی کردار سازی اور مستقبل کے کیریئر میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ سیرتِ رسول ؐ کو اپنا رول ماڈل بنائیں اور اعلیٰ اخلاق و کردار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے نصیحت کی کہ طلبہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے فراہم کردہ اس شاندار موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، محنت کریں اور اپنے خاندانوں کو مایوس نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے بہتر اسکول، عمدہ ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کی ہیں، اور ہمیں اْن بچوں کو یاد رکھنا چاہیے جو آج بھی تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت بچوں کو خوشگوار اور آرام دہ تعلیمی ماحول میسر آیا ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا:
آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، ہمیں مل کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ہم ایک قوم نہیں بلکہ ایک امت ہیں، اس لیے ہمیں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا چاہیے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم صحت مند اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکیں۔
اسکول انتظامیہ نے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ تعلیمی معیار، ہم نصابی سرگرمیوں اور انتظامی امور میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان کے نوجوانوں کو فوجی آپریشن نہیں تعلیم کی ضرورت: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے بنو قابل کا دائرہ کار صوبہ کے دیگر شہروں تک پھیلانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو باور کرایا کہ معدنیات کے متنازعہ معاہدوں کی بجائے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور خصوصی طور پر آئی ٹی اور کمپیوٹر کے شعبہ جات میں ان کی ترقی پر توجہ دی جائے تاکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو اور خوشحالی آئے۔