انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی:
صوبے کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ نے کئی دہائیوں بعد ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرز کو تبدیل کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب سوائے ایک کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی سے فارغ کردیا گیا صرف آئندہ 2 برس کے لیے میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین کرنل (ر) علمدار رضا انٹر بورڈ کی بی او جی کے رکن ہوں گے، اس سے قبل ہر بورڈ کا چیئرمین دوسرے تمام تعلیمی بورڈز کا رکن ہوتا تھا۔
علاوہ ازیں نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیگر نامزدگیاں بھی دو سال کے لیے کی گئی ہیں اور پرنسپل یا ہیڈ آف کالج کی نشست پر پروفیسر صائمہ فہیم رکن ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پرنسپل کا تعلق ہائر سیکنڈری اسکول سے ہے جبکہ اس سے قبل کالج پرنسپلز اس کا رکن ہوتا تھا تاہم کراچی کے 150 سے زائد سرکاری کالجوں کے پرنسپلز میں سے کسی کو بھی اس نشست پر رکنیت نہیں دی گئی ہے۔
ادھر ٹیکنیکل ایکسپرٹ کے طور پر این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی اسد العارفین کی نامزدگی کی گئی ہے، سول سوسائٹی کے نمائندے کے طور پر شکیل احمد سابق کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، وزیر کی جانب سے اپنی 2 نامزدگیوں کے طور پر رکن صوبائی اسمبلی خیر النسا اور مظہر علی صدیقی سابق ڈی جی(پی اینڈ ڈی) ایجوکیشن کو مقرر کیا گیا ہے۔
نئی بی او جی میں جامعہ کراچی سے کسی بھی پروفیسر کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ اس سے قبل جامعہ کراچی سے بھی ایک پروفیسر بی او جی کا رکن ہوتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ بی او جی
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع پشین میں15 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع پشین میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں یا 5 افراد سے زائد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد ہوگی ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع پشین میں 20 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر یکم تا 15 اگست تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں بعد ازاں 15 اگست کو مزید 15 روز کی توسیع کی گئی۔
دفعہ 144 کے دوسری مدت ختم ہونے سے قبل 29 اگست کو ہی حکومت بلوچستان نے اس میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی تھی، جو 15 ستمبر تک برقرار رہی۔