Daily Mumtaz:
2025-09-21@18:52:30 GMT
ایف آئی اے، رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرز فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس حوالے سےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں: