تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی کیلئے گئے، واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صفائی کے

پڑھیں:

خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے خواتین سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل  کردی۔

کراچی میں جاری مہم کے تحت کراچی میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہے اور یہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔

میئر کراچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ہر روز 14 خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، ستر فیصد سرویکل کینسر متاثرہ خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بعد خواتین کو جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین تیار کی گئی ہے، جو امریکا،سعودی عرب ، یورپ کے ساتھ ساتھ 149 ممالک میں خواتین کیلیے استعمال کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بیٹیوں اور بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے 15 سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی  ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ، شہر میں مختلف مراکز اور اسکولوں میں ہیلتھ ورکرز بلا کسی معاوضہ یہ ویکسین لگا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے مفروضوں کو مسترد کریں اور ہیلتھ ورکرز کی رائے کا بغور جائزہ لیں، کینسر جیسی بیماری سے ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور زمہ دار باپ میں بھی اپنی بیٹی کو یہ ویکسین ضرور لگواؤں گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی; گارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کے دوران 3 افراد ڈوب کر جاں بحق
  • گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: گارڈن میں گٹر کی صفائی کیلئے جانے والے 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک
  • ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: نجی سوسائٹی میں گھر پر 10 سے 15 ڈاکوؤں کا دھاوا، تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
  • کراچی: موبائل چھیننے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال
  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
  • بہاولنگر؛ کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق