حافظ آباد: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حافظ آباد (صباح نیوز) حافظ آباد میں گھر کی چھت گرنے کے المناک واقعہ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ نواحی علاقہ سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظممیں پیش آیا جہاں ماں اور بیٹا بچوں کو اکیڈمی کے اوقات میں ٹیوشن پڑھا رہے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ماں، بیٹا اور ٹیوشن پڑھنے آنے والے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں9 سالہ عبدالرحمن، 6 سالہ عمر، 4 سالہ روحان، 8 سالہ محمد ریحان، 6 سالہ برہان حیدر، 8 سالہ فبیحہ، 60 سالہ سرور بی بی اور اس کا 20 سالہ بیٹا عمران شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی او حافظ آباد عاطف نزیر نے اس دلخراش سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ آباد
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔