کراچی:

امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز  دن قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔  ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز  ہے۔

سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔  سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آ رہی ہے۔

آئل کمپنی کے مطابق ہیوسٹن سے 10لاکھ بیرل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی کھیپ سے لدا جہاز آج سنرجیکو  کے ایس پی ایم آئل ٹرمینل پر برتھ ہو گا۔ بحری جہاز پیگاسس 14ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا جو سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گا۔

سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا  کی ہے۔ کمپنی نے پہلے مالی سال 2017 میں بھی ملک میں اب تک کے سب سے بڑے خام تیل کے جہاز کو اپنے آف شور ٹرمینل پر لانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کمپنی کا نومبر کے وسط میں دوسرا آئل کارگو اور تیسرا کارگو  2026 میں لانے کا منصوبہ ہے۔ تازہ پیش رفت کے بعد سنرجیکو امریکا سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی درآمد سے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل امریکی تیل خام تیل

پڑھیں:

امریکی کمپنی نے ورٹیکل ٹیک آف والے خودکار لڑاکا ڈرون “ایکس بَیٹ” متعارف کروا دیا

امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی Shield AI نے ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ متعارف کرایا ہے، جسے X-BAT کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ (VTOL) کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی بدولت اسے کسی بھی مقام سے اُڑایا جا سکتا ہے اور اسے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
کمپنی کے مطابق X-BAT بحری اور دشوار ماحول میں آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں Hive Mind ٹیکنالوجی پر مبنی خودکار نظام موجود ہے، جو اسے خودمختار پرواز، ہدف کی شناخت اور نیویگیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ڈرون کی لمبائی 26 فٹ اور پروں کا پھیلاؤ 39 فٹ ہے، اور چھوٹے سائز کی بدولت اسے محفوظ رکھنے، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور لانچ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق X-BAT کی کارکردگی روایتی لڑاکا طیاروں کے برابر ہے، مگر لاگت میں کافی کم ہوگا۔
X-BAT کی مکمل پیداوار 2029 میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس کی پہلی آزمائشی پرواز اگلے سال متوقع ہے۔ کمپنی نے فی الحال ڈرون کی قیمت ظاہر نہیں کی، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روایتی پائلٹ والے لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں اقتصادی طور پر زیادہ مؤثر ہوگا۔
یہ نیا ڈرون مستقبل کے لڑاکا طیاروں میں خودکار اور کم خرچ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • گوگل نے تاریخ رقم کردی، ایک سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر سے زائد آمدنی
  • شمسی توانائی میں پاکستان کی پیش رفت، توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ: بڑا بحری جہاز امریکی خام تیل لیکر پاکستان پہنچ گیا
  • پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل پاکستان پہنچ گیا
  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آئل ٹینکر آج لنگر انداز، امریکی تیل درآمد کا آغاز
  • پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی تاریخی درآمد، توانائی کے شعبے میں نیا دور شروع
  • امریکی کمپنی نے ورٹیکل ٹیک آف والے خودکار لڑاکا ڈرون “ایکس بَیٹ” متعارف کروا دیا
  • یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا
  • یو اے ای: مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور