—فائل فوٹو

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل حب پہنچ گیا۔

ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے۔

ریفائنری حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی خام تیل

پڑھیں:

تجارتی کشیدگی کے باوجود چین اور امریکا میں اعلیٰ سطحی رابطوں کی تیاری

چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے آدھے راستے تک آگے بڑھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کی راہ ہموار کی جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے پیر کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟

چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طویل عرصے سے رابطے اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جنہیں انہوں نے چین اور امریکا تعلقات کا سب سے قیمتی تزویراتی اثاثہ قرار دیا۔

????????????????On Oct. 27, Chinese FM #WangYi had a phone call with U.S. Secretary of State Marco Rubio @SecRubio.
????Wang expressed hopes that #China and the #US will work in the same direction, make preparations for high-level interactions, and create conditions for the development of… pic.twitter.com/uPymeIaWOy

— Liu Pengyu 刘鹏宇 (@SpoxCHNinUS) October 27, 2025

یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب توقع ہے کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ جنوبی کوریا میں اس ہفتے ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سی ای او سمٹ کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

اگرچہ چینی بیان میں ملاقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کے جمعرات کو ہونے کی تصدیق پہلے ہی کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام

حالیہ ہفتوں میں دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

بیجنگ نے نایاب معدنیات کے کنٹرول میں توسیع کی ہے، جبکہ واشنگٹن نے چینی بحری جہازوں پر اضافی بندرگاہی فیسیں عائد کی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے جوابی اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔

دونوں ممالک کے تجارتی مذاکرات کار گزشتہ ہفتے ملائیشیا میں ملاقات کر چکے ہیں، جہاں سویا بینز اور ٹک ٹاک سمیت مختلف معاملات پر فریم ورک تجارتی معاہدے کے نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ رہنماؤں کے درمیان ممکنہ معاہدے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

وانگ ای کے مطابق، چین اور امریکا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بعض اتار چڑھاؤ ضرور آئے ہیں، لیکن حالیہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے اپنے مؤقف واضح کیے اور باہمی سمجھ میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: چین کی نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیاں، امریکا برہم

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت اسی وقت ممکن ہے جب دونوں ملک بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے اور دباؤ ڈالنے کی پالیسی ترک کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے جاپان روانگی سے قبل دعویٰ کیا کہ امریکا اور چین ایک تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ ملاقات کے دوران اس پر حتمی بات چیت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی وزیر خارجہ بیجنگ ٹک ٹاک جنوبی کوریا چین شی جن پنگ صدر ٹرمپ مارکو روبیو نایاب معدنیات واشنگٹن وانگ ای

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آئل ٹینکر آج لنگر انداز، امریکی تیل درآمد کا آغاز
  • ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد
  • پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی تاریخی درآمد، توانائی کے شعبے میں نیا دور شروع
  • پاک افغان مستقل جنگ بندی: تجارتی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھنا ہوگا
  • لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی
  • تجارتی کشیدگی کے باوجود چین اور امریکا میں اعلیٰ سطحی رابطوں کی تیاری
  • ’ایلین خلائی جہاز‘: پراسرار شے ناسا کے اسپیس شپ کے نزدیک پہنچ گئی
  • امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل : معاہدےکا فریم ورک طے کرلیا گیا