ایس بی سی اے میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈیمالیشن سیکشن کے تین ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ایس بی سی اے کلب ہاؤس میں ایک الوادعی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئرز کی قدر کرنا مہذب معاشرے کی عکاسی ہے، طویل عرصے ادارے میں خدمات اور فرائض ادا کرنے والے افراد کے لیے تقریب کا انعقاد خوش آئند اور قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ڈرائیور علی محمد، ڈیمالیشن قلی شاہد اور امام بخش کو تحائف اور گلدستے پیش کیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موسمِ سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر سے جنوری تک درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کمی کے باعث پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے، جس کے ساحلی علاقوں پر اثرات نہیں ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب موجود سمندری طوفان کے باعث ڈپریشن میں شدت آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔