سندھ حکومت فلم و میڈیا کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔ اجلاس کی صدارت سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی، جس میں فلمی منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ مرحلوں پر غور کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبے صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے اور نوجوان فلم سازوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ائرپورٹ : جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والا مسافر گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ کے لیے جعلی اسٹیمپ اور پروٹیکٹر اسٹیکرز کے استعمال کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر حمزہ اسد کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ قطر کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔حمزہ اسد کے پاسپورٹ پر موجود پروٹیکٹر آف امیگرانٹس اسٹیکر میں جعلسازی کی گئی تھی۔ ملزم نے منصوبہ بنایا تھا کہ قطر پہنچنے کے بعد وہ اسی جعلی پروٹیکٹر کلیئرنس کوپولینڈ روانگی کے لیے استعمال کرے۔