ویرات کوہلی کا آٹوگراف ملنے کے بعد کم عمر مداح خوشی سے نہال
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا آٹو گراف پانے والے کم عمر بچے کی خوشی منانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
ویرات کوہلی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پرتھ پہلے ایک روزہ میچ سے قبل اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹو گراف ملنے کے بعد بچہ خوشی سے نہال ہوگیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Abhinav Dhoble (@official_abhinav)
آٹو گراف ملنے کے بعد بچہ خوشی میں دوڑنے لگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔