2025-10-24@21:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 8742
«کہ جسم»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مریم گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ میمن گوٹھ پولیس کے مطابق مقابلہ اْس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ عامر مرانی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت 40 سالہ غلام رسول ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی جماعت نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے، ہمارا مذہب یہ اجازت نہیں دیتا کسی کو بھی قتل کر دیں، تحریک انصاف نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، کسی اور جماعت پر پابندی لگانے کی بات کہیں ڈسکس نہیں ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں تھی، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست نے...
سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا آخری گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، جس کے ساتھ ہی قومی ویمنز ٹیم کا ایونٹ میں سفر کسی بھی فتح کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم بارش کے باعث میچ کو 34، 34 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان نے جب 4.2 اوورز میں 18 رنز بنائے تھے، تب دوبارہ بارش شروع ہو گئی جو پھر نہ تھمی، اور امپائرز کو بالآخر میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ اس نتیجے کے بعد پاکستان ٹیم اپنے تمام 7 میچ مکمل کر چکی ہے، جن میں سے کوئی...
پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پولش ہم منصب راڈوسلا سیکورسکی کا استقبال کر رہے ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پولینڈ کے وزیرِ خارجہ راڈوسلا سکورسکی نے 23 تا 24 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا، دو طرفہ تعاون کا فروغ تھا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔ پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے...
ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 18 افراد سوار تھے۔ دو کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے ایک افغان شہری ہے۔ گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ تاہم کشتی میں روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث ممکنہ طور یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک زندہ بچنے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے تک تیر کر ساحل تک پہنچا جبکہ دوسرا زندہ بچ جانے والا شخص قریب کے ایک جزیرے سے ملا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 2 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے...
یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک نے صارفین کو غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کر کے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جمعے کو پیش کیے جانے والے تحقیق کے ابتدائی نتائج میں یونین کی ایگزیکٹیو باڈی کا کہنا تھا کہ میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) نے کسی رپورٹ کو جمع کرانے کے حوالے سے صارفین کے لیے غیر ضروری مراحل رکھے ہوئے ہیں۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں پلیٹ فارم بظاہر رپورٹنگ کے عمل میں گمراہ کن ڈیزائن استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین الجھتا ہے اور ناامید ہو سکتا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ڈبلیو ایچ او نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری و ریسرچ پر مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک حالیہ بیان میں ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کونہ صرف روکیں بلکہ بیکٹیریل انفیکشنز کی نگرانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری و تحقیق پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کے باعث...
پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ سمندری رابطوں کو بہتر بنانے اور پائیدار اقدامات کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی، جس کی تفصیلات ایک سرکاری اعلامیے میں جاری کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل دونوں وزرا نے سمندری تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا، جن میں جہاز سازی کے شعبے میں مشترکہ منصوبے اور دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس کے آغاز کی تجاویز شامل ہیں۔ Pakistan Federal Denizcilik Bakanı Sn. Muhammad Junaid Anwar ile ikili görüşme...
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا...
گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر واقعے سے صرف ایک روز قبل ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘ ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ روز وہ مجھ سے ملنے آئے اور میں نے انہیں فوری طور پر پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ نیچے گئے...
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
ویب ڈیسک :سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک محمد اصغر قادری نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا۔ سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد اصغر قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ملتان سے تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے ساتھ وفادار ہوں،تحریک لبیک سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
— اسکرین گریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاد میں (ن) لیگ سے اتحاد کیا ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرا سی غیر ذمےداری سے سسٹم ڈی ریل ہو جائے گا، مجبوری میں حکومت میں بیٹھنا پڑا، اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اگر پیپلز پارٹی ان کے ساتھ پاکستان کے لیے نہیں بیٹھتی تو آج آپ بھی ہمیں غیر ذمےدار ٹھہراتے۔سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے...
ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے ان کا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور...
ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا...
ویب ڈیسک :سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی تحویل میں نوجوان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا,مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے الزام پر3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق عرفان کو عائشہ منزل سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔ مقتول کے اہلخانہ...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تمام بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، موجودہ دور میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ صدیوں سے بیلٹ اینڈ...
طاہر جمیل:ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اور دودھ فروش یونین کے درمیان شدید اختلافات کے باعث شہر میں دودھ کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے یکم نومبر سے دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے، جبکہ گائے کے دودھ کی ہول سیل قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 195 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا اضافے کے بعد دودھ کا پرچون نرخ 270 روپے...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ک ملی بھگت،شیٹ نمبر 5پلاٹ نمبر 38پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار رہائشیوں کی شکایات کے باوجود نگران ادارے خاموش،غیر مجاز عمارتیں بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ شہر کی معروف ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کالونی کے مختلف حصوں میں بغیر منظوری کے نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ موجودہ عمارتوں پر اضافی منزلیں بنا کر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 38 پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکموں میں متعدد بار درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایک رہائشی محمد عمران کا کہنا تھا، ’’ہم...
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کی عالمی میعار کے مطابق تجدید و ترقی میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے معدنیات و کان کنی کے شعبہ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تحت معدنی شعبے کی ترقی کیلئے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔ اس سہولت سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں معیاری معدنی تجزیاتی ڈیٹا سے مستفید ہو سکیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے آف پاکستان عدنان عالم اعوان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق جدید ترین لیبارٹری ہے۔ ماریہ اعوان،...
کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
دنیا کے معروف ارب پتی اور سماجی خدمت گزار بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں اینٹری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟ اس ہفتے جاری ہونے والے نئے پرومو میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مین کیریکٹر تلسی ویرانی (اصل نام سمرتی ایرانی ) سے بات کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کا آغاز بل گیٹس کے خوشگوار انداز میں ہیلو کرتے ہیں جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔ تلسی نے کہتی ہیں کہ بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے...
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اب بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس مشہور ڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈرامے کے نئے پرومو میں بل گیٹس کو مرکزی کردارتُلسی ویرانی (جسے اداکارہ اسمرتی ایرانی نبھا رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں تُلسی اپنے روایتی انداز میں بل گیٹس سے کہتی ہیںبہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی، یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ 2030 تک جدید گاڑیوں کی فروخت کا ہدف 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پالیسی میں تضادات موجود ہیں کیونکہ بجٹ منظوری کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی سے اتفاق کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے دلتوس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف...
---فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورۂ رومانیہ کے دوران رومانیہ کے اسٹیٹ سیکرٹری برائے دفاع مسٹر ایڈورڈ باکائڈ اور رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کے مابین اس اہم ملاقات کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی امن و سلامتی کے امور پر باہمی ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے...
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پنجاب میں اس وقت 10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے...
—فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے، پنجاب حکومت مکمل کیس بنا کر بھیج چکی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔...
پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، دوسرا میچ پروٹیز نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا، 2 میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پروٹیز کی جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے روابط بہتر بنانا ہوں گے، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے آغاز پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے افتتاحی کلمات میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے، اسمارٹ ٹرانسپورٹ حل مشترکہ خوشحالی کیلئے ضروری ہے، پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک بہت مفید ثابت ہورہی ہے، کانفرنس کے شرکاء تجارت کے فروغ کیلئے ایک دوسرے...
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔ اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس...
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے منفرد ڈیٹا تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا الگورتھم، جسے “Quantum Echoes” کا نام دیا گیا ہے، گوگل کے اپنے کوانٹم چِپ پر چلتا ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین سپرکمپیوٹرز پر موجود روایتی الگورتھمز کے مقابلے میں 13,000 گنا تیز ہے۔ ادویات اور سائنسی مواد میں انقلاب کا امکان گوگل کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں Quantum Echoes الگورتھم مالیکیولز کی ساخت ناپنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ یہ پیش رفت نئی دواؤں کی تیاری اور مواد کی سائنس میں نئی اقسام کے مادوں...
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمدللّٰہ اچھی بولنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور 2 دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی طرف سے کافی پریشان ہوں، اللّٰہ کرے ہم میچ جیت جائیں تو اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی، پیوٹن سے بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے نہیں...
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم...
کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا اس یونین کونسل سے ٹی ایل پی کا نمائندہ منتخب ہے مگر عوامی خدمت پیپلز پارٹی انجام دے رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
آج کی دنیا میں کسی ملک کی دفاعی خودمختاری کا اصل پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے میزائل خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ مگر دولتِ مشترکہ کے بیشتر ممالک بشمول برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے لیے یہ کہانی خود انحصاری سے زیادہ امریکا پر انحصار کی عکاس ہے۔ استعماری ورثہ، سرد جنگ کے اتحاد، اور امریکی دفاعی نظام کے ساتھ دہائیوں پر محیط انضمام نے ان ممالک کی اسٹریٹجک سوچ کو گہرے اثرات دیے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دولتِ مشترکہ میں ایک متنوع مگر منسلک نیٹ ورک وجود میں آیا، کچھ ممالک میزائل بناتے ہیں، کچھ اسمبل کرتے ہیں، اور کچھ محض خریدتے ہیں۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا جدید ہائپرسونک میزائل کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور اْن کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ نائب وزیرِاعظم/ وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، بشمول غزہ اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا، جو اْن کے درمیان ہونے والی سابقہ بات چیت کا تسلسل تھی۔ دونوں فریقوں نے خطے میں امن و استحکام...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر...
ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
واشنگٹن: امریکا میں خبررساں ادارے کے سروے میں شہریوں کی اکثریت نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی ہے اور یہ عوامی رائے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کے برعکس ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رائٹرز اور اپسوس کے سروے میں زیادہ تر امریکیوں نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی، جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ری پبلکن شامل ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکا کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت عوامی رائے سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ مذکورہ سروے 6 دن...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبر کے آخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ 1122کا محکمہ چوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیا، ان کویقیناً اس کا اجر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کو گیم چینجر منصوبہ بنایا، اس منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی سروسزایک کروڑ ستاسی لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچا چکی ہے، آپ کی سب سےبڑی اچیومینٹ ہےآپ نے قوم و ملک کے اربوں روپے بچائے ہیں، بائیک سروس کےشروع ہونےسےبہت سارےلوگوں کی جانیں بچائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ نے انسانی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے انکم ٹیکس میں کٹوتی کم کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر تنخواہ دار طبقوں کو بھی ریلیف فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔ انجی نیوز چینل کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی ٹیکس اصلاحات پر دی گئی پریزنٹیشن کو سراہا، جس میں خاص طور پر ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں گزشتہ برس 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے ٹیکس نظام کو بہتر...
اپنے بیان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ آرمی چیف سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کیا مصروفیت ہے کہ وہ شرکاء سے نہیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کے خلاف ہے۔ سہیل آفریدی کو دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے...
کراچی میں منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے اخراجات منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد میں تاخیر اور افتتاحی و اختتامی تقریبات کے رنگا رنگ انتظامات کے باعث اخراجات میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے۔ ان اضافی اخراجات کے جائزے اور بجٹ کی منظوری کے لیے بدھ کے روز ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد نیشنل گیمز کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی...
افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان پر منحصر ہے، پاکستان اور افغانستان کے معاہدے میں یہ چیز واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے گزشت روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے پاکستانی موقف کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 زمین کا نیا چاند بن چکا ہے۔یہ سیارچہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ گزشتہ 60 برسوں سے زمین کے ساتھ موجود ہے اور اگر اس کا مدار برقرار رہا تو یہ 2083 تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔ماہرین اس طرح کے اجسام کو “منی مون” (Mini Moon) کہتے ہیں، یعنی یہ کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد زمین کے ساتھ ساتھ گردش کر رہی ہے۔یہ سیارچہ زمین سے 10 گنا زیادہ دور ہے، اس لیے یہ نہ تو...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں مقرر کی جائیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس میں 2 مرتبہ گیا کہ چار درخواستیں ابھی تک نہیں لگائیں، درخواست کے ساتھ 32 کتابیں شامل ہیں، آئینی بینچ نے کیس سننا ہے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں جبکہ عمر ایوب کی نشست پر نومبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بیکار ہو جائے گی، ہماری...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی۔ ان میں سے صرف 50 ارکان نے رخصت کی درخواست دی، جب کہ 166 بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔ مزید پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی فافن کا کہنا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور...
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، مجموعی تعداد 188 ہوگئی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
—فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسیاسی اور غیرسنجیدہ شخصیت تھے، وہ کبھی گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بات کرتے تھے تو کبھی کہتے بلاول بھٹو زرداری کو کے پی نہیں آنے دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عہدہ ملنے پر عاجزی اختیار کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کے جانے پر جتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اور سفارتی و تجارتی دباؤ کے ذریعے کئی ممکنہ تنازعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں نے ابھی وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک 8 ممکنہ جنگوں کو تجارت اور...
صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ نواز اب اپوزیشن میں بیٹھے...
امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے...
وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید...
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ سرجانی ملک فاروق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے واقعہ کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔ کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ہے جو جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر رہا ہے جبکہ سرجانی پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ ہی بچوں کے لیے بہترین ہے، بریسٹ فیڈنگ نہ کرانے سے معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائےصحت ڈاکٹر مختاربھرتھ کا کہنا تھا کہ ملک میں بچوں کی افزائش کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، ماں کا دودھ ہی بچوں کے لیے بہترین ہے۔ ڈاکٹر مختاربھرتھ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرین کوبھی اس متعلق آگاہی دینےکی ضرورت ہے، بریسٹ فیڈنگ پرقانون سازی موجود ہے جس پرعملدرآمد کرا رہے ہیں، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں خواتین کوآگاہی دی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ فیڈنگ نہ کرانے سے معیشت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...
وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔
ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
یہ ٹیمیں مکمل اور جاری منصوبوں کے معیار، حدود اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی، فیلڈ انسپیکشن کریں گی، خامیوں اور نقصانات کی نشاندہی کریں گی، اور تصویری و بیانیہ رپورٹس تیار کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے ہنگامی بنیادوں پر جاری سیلابی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی جامع اور شفاف جانچ کے لیے مختلف ڈویژنوں میں مشترکہ ویریفکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال 2025–26ء کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاری ہنگامی سیلابی بحالی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تکنیکی درستگی کو یقینی بنانے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایک نمبر پر تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جو موٹرسائیکل پر سوار تھا جبکہ بائیک چلانے والا شخص زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے پانی کے ٹینکر کے شیشے توڑے اور اُس کو آگ لگادی۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا جبکہ فائربریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ برقرار رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع...
