Jasarat News:
2025-12-08@21:02:43 GMT

میانمار میں پھر شدت کا زلزلہ‘ شہری گھروں سے نکل پڑے

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میانمار میں4.0 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس کے باعث کافی دیر تک زمین لرزتی رہی، جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بے ساختہ گھروں سے نکل پڑے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گہرے زلزلوں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے کیونکہ ان کی توانائی سطح پر پہنچتے ہی کم ہو جاتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے چند روزقبل بھی3.

9 کی شدت کا زلزلہ 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ میانمر معتدل اور زیادہ شدت والے زلزلوں کے خطرات سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے اس کی طویل ساحلی پٹی پر سونامی کا خطرہ بھی بدستور منڈلا رہا ہے۔

محمد ایوب

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی

ALASKA:

امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔

کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔

یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔

اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سونامی لہریں آسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین