الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ALASKA:
امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔
کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔
یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔
اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سونامی لہریں آسکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں 2025 کا آخری سُپرمون، شائقین فلکیات کو مسحور کرگیا
پاکستان میں شائقین فلکیات نے جمعرات کی رات 2025 کا آخری سپرمون دیکھا، جو جمعہ کی رات بھی دکھائی دے گا۔
مزید پڑھیں: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا
یہ چاند زمین کے گرد گھومنے اور سورج کے مقابلے میں زمین سے قربت کی بدولت بہت بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے۔ دسمبر کا یہ سپرمون پورے سال کا سب سے اچھا فل مون مانا جاتا ہے۔
چاند اس دوران ستاروں کے ایک جُھرمٹ کے قریب سے گزرے گا۔ دوربین سے دیکھنے پر یہ جُھرمٹ ایک چھوٹے ڈبے کی شکل میں نظر آئے گا۔ اس منظر کو فلکیات میں لونیئر اوکلویشن کہتے ہیں، جس میں چاند کچھ ستاروں کو جزوی طور پر چھپا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان 2026 میں پہلا خلاباز اور 2035 تک مشن چاند پر اتارے گا، احسن اقبال
یہ 2025 کا تیسرا اور آخری سپرمون ہے، اور چونکہ چاند زمین کے قریب ہے، اس لیے یہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چاند سپرمون شائقین فلکیات