پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری 300 ملین کی ریکوری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
لاہور:
تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔
محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔
سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔
اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو پولیس نے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔