اسٹیل ٹاؤن: فارم پر مسلح ڈاکوؤں کا حملہ 46 بکرے و بکریاں چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب واقع فارم پرمسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو باندھ دیا اور 46 بکرے و بکریاں چھین کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ واقعے کی رپورٹ فارم مالک کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔فارم ہاوس کے مالک شیخ علی کا کہنا ہے کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی شب تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آئی۔ ملزمان کی تعداد 8 سے 10 کے قریب بتائی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔