نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ریلویز نے نوکنڈی سے سبی تک 600 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات خان نے بتایا ہے کہ ریلوے لائن بیرون ممالک سے منگوائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریک اپ گریڈیشن کا کام آئندہ برس فروری میں شروع ہو گا، 360 ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے، منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق دیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کیلئے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کےلیے پُرعزم ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔