معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )فاف ڈوپلیسی کے بعد معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے ۔
برطانوی کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے،میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔میں ان تمام باتوں کا منتظر ہوں تاکہ بہترین یادیں میرے ساتھ رہیں ،میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشا اللہ ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا اگلی خبرہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے تیار آئی پی
پڑھیں:
پشاور پی ایس ایل کی میزبانی کو تیار، گورنر کنڈی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وہ اتوار کے روز ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین کے ہمراہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے لوگ بین الاقوامی کرکٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
Visited Arbab Niaz Stadium today with @aliktareen. We, the people of Peshawar and Khyber Pakhtunkhwa, are fully prepared to welcome international cricket. We look forward to hosting PSL in the coming days and reaffirming KP’s place on Pakistan’s cricketing map.@TheRealPCB… pic.twitter.com/CZ4gyn7Vfr
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) December 1, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ آئندہ دنوں میں پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے اور اس سے خیبر پختونخوا کی کرکٹ میں اہمیت مزید اجاگر ہوگی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی ایس ایل حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد پشاور، پاکستان کے کرکٹ نقشے پر اپنا مقام دوبارہ مضبوط کرے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا، پی سی بی نے واضح کردیا
ارباب نیاز اسٹیڈیم کی بحالی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام کرکٹ کے حوالے سے نہایت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل میچوں کے انعقاد سے خطے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نئی توانائی کے ساتھ بحال ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ پشاور خیبرپختونخوا علی ترین فیصل کریم کنڈی گورنر