دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF)کی سال 2025 کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا پاکستان میں بالغ آبادی میں ذیابطیس کا پھیلاؤ 30.8فیصد تک پہنچ چکا ہے، عالمی ادارے نے صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شرح عالمی اوسط کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جو ملک میں ایک بڑے صحت عامہ کے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ڈی ایف کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے علاج پر آنے والا خرچہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے، یہ مسئلہ آنے والے برسوں میں کئی ممالک کے لیے ایک بڑا اور پیچیدہ چیلنج بنتا جا رہا ہے۔اگست 2025 میں جاری ہونے والی دیابیطس اٹلس رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 20 سے 79 سال کے 589 ملین بالغ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یعنی ہر 9 میں سے ایک شخص ذیابیطیس کا شکار ہے جبکہ ان میں سے 252 ملین لوگ ابھی تک تشخیص شدہ نہیں ہیں اور بغیر علاج کے سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔نئی عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس میں سب سے زیادہ کیسز ایشیائی ممالک میں سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین، بھارت اور پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض رکھنے والے سرفہرست 3 ممالک بن گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق چین 148 ملین مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 101 ملین مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان 36 ملین مریضوں کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ذیابیطس ایک دائمی میٹابولک بیماری ہے جس میں خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے کیونکہ جسم انسولین بنانے یا اسے استعمال کرنے میں ناکام رہتا ہے۔اس حوالے سے وزارت صحت کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نیلسن عظیم نے بتایاکہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے، اس مرض سے بچاؤ کے لیے طرز زندگی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ایکسرسائز اور کھانے کی عادات میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضو ں کی تعداد میں گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد اگلے 5 سالوں میں مزید بڑھ جائے گی، اگر ہم نے اپنا طرز زندگی تبدیل نہ کیاسرکاری سطح پر ذیابطیس کی ادویات مفت فراہمی یقنی بنائی جارہی ہے لیکن اس سے بچاو کے لیے ضروری ہے مشروبات ، فاسٹ فوڈسے اجتناب کیا جائے۔ان کا کہنا تھا ہم نے اس مرض سے بچاؤ کے لیے اسکولز، کالجز اوریونیورسٹی کی سطح پر آگاہی مہم شروع کی اور گاہے بگاہے واک کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں میں ذیابیطس ذیابیطس کے کے مطابق کے ساتھ گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: ایم آر آئی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیووٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حال ہی میں کیا گیا ایم آر آئی اسکین محض احتیاطی نوعیت کا تھا، جس میں ان کی قلبی صحت بہترین قرار پائی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی عمر کے افراد کے لیے اس طرح کے طبی معائنے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا دورہ جاپان، سرمایہ کاری کے بجائے صحت موضوعِ بحث بن گئی
لیووٹ کے مطابق، 79 سالہ صدر ٹرمپ کے دل کی امیجنگ بالکل معمول کے مطابق رہی۔
Mr Trump underwent a magnetic resonance imaging scan during a recent medical evaluation, but did not disclose the purpose of the procedure, which is not typical for standard check-ups. https://t.co/QQis2sMSyh
— breakingnews.ie (@breakingnewsie) December 1, 2025
انہوں نے بتایا کہ صدر کے دل کی شریانوں میں تنگی، خون کے بہاؤ میں رکاوٹ یا دل اور بڑی شریانوں میں کسی خرابی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دل کے خانوں کا حجم معمول کے مطابق ہے۔
’شریانوں کی دیواریں ہموار اور صحت مند دکھائی دیتی ہیں، اور سوزش یا خون جمنے کے آثار موجود نہیں۔‘
مزید پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کا قلبی نظام بہترین حالت میں ہے۔ ان کے پیٹ کی امیجنگ بھی بالکل نارمل پائی گئی۔
ٹرمپ نے حالیہ طبی معائنے کے دوران ایم آر آئی کروایا تھا، تاہم اس کے مقصد کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ’امریکی صدر ٹرمپ انتقال کرگئے’ دعوے اور تصاویر وائرل ہونے لگیں
یہ طریقہ کار عام طبی معائنے میں شامل نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ سوالات اٹھے کہ آیا وائٹ ہاؤس صدر کی صحت سے متعلق مکمل معلومات بروقت جاری کر رہا ہے یا نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنی عمر اور صحت سے متعلق باتوں پر خاصے حساس ہیں۔
گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک خاتون رپورٹر پر سوشل میڈیا کے ذریعے ذاتی حملہ کیا، جنہوں نے ایک رپورٹ میں یہ جائزہ لیا تھا کہ عمر کے اثرات ٹرمپ کی توانائی پر کس حد تک پڑ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر امیجنگ ایم آر آئی پریس سیکریٹری خاتون رپورٹر دل ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صحت کیرولین لیووٹ وائٹ ہاؤس