چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔
اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔
سندھ اورپنجاب میں 3،3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر بول پڑے
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر پاکستان کا
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی، اپنے لیڈر کے بیانات پر معذرت کریں: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ جو بھی جیل رولز کی خلاف ورزی کرے گا اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا، انہیں شرم کرنی چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا ہوا تھا۔ پورے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو آج قوم کے سامنے شرمسار ہونا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان نے سٹرکچرل تبدیلیاں کر کے دشمن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ تمام فورسز کی متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے، اس سے ہمیں جنگ میں فتح ملی۔ ہم نے مشرقی اور مغربی سرحدوں کو مضبوط کیا۔ دشمن کو شکست دی، آئندہ دشمن جرات نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی۔ اپنے لیڈر کے بیانات پر معذرت کریں۔ بانی پی ٹی آئی بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی صوبے میں امن و امان ٹھیک نہیں کریں گے تو گورنر راج کا آپشن استعمال ہو گا۔ بانی کے بیانات سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی کے بعد مذاکرات کا دیکھا جائے گا۔