2025-09-25@13:28:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2813

«لاہور اور»:

    حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت کی ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کیساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ...
    عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل...
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں ذاتی آرا کے بجائے محض قانونی نکات پیش کیے جائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار اشبا کامران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے قانونی دلائل پیش کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کو وکیل پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے وہ مختلف نوعیت کا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سے الگ ہے۔ درخواست گزار نے اپنے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی ورکر فلک جاوید کو دو روز قبل جعلی ویڈیو کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو کہ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں درج ہے تاہم اب س معاملے پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ جو بھی ضمیر رکھتا ہے وہ اس معاملے میں عظمیٰ بخاری کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ خواتین رہنماؤں  جیسے بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور مریم نواز شریف اور دیگر کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے قانونی تحفظ ملنا چاہیے، میں نے کافی عرصہ پہلے پی ایم ڈی اے (PMDA) کو تجویز دی تھی لیکن سیٹھ...
    روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے گزشتہ روز روسی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر شملہ معاہدہ اور معاہدہ لاہور کے تحت حل ہونا چاہیے۔ شملہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعات کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بات کرتا ہے، یعنی اقوامِ متحدہ یا کسی تیسرے ملک کی ثالثی کو خارج از امکان قرار دیتا ہے۔ جبکہ معاہدہ لاہور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر جامع بات چیت پر زور دیتا ہے۔ اگرچہ یہ پریس کانفرنس روس اور یوکرین کے تنازع پر پاکستانی میڈیا کو بریفنگ کے لیے منعقد کی گئی تھی اور ایسی بریفنگز کچھ عرصے سے جاری ہیں، لیکن ایک سوال کے جواب...
    پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کیلئے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب  ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس  معاہدے میں شامل  کیا جائے۔ لاہور میں  مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو  ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ  جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین نے ایک بار پھر اپنی خدمتِ خلق اور انسانیت سے محبت کے جذبے سے عوام کے دل جیت لئے۔ لاہور کے تھیم پارک سے لے کر علی پور اور جلالپور پیروالا تک، سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگا کر انہوں نے ہزاروں افراد کو علاج، کھانا، کپڑے اور پناہ فراہم کی۔ ڈاکٹر زین، جو جیو پاک ہسپتال موہلنوال لاہور کے ڈائریکٹر ہیں، نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں تھیم پارک لاہور کے 300 متاثرین کو ہسپتال کے اندر باعزت چھت فراہم کی گئی، جہاں انہیں چین کی بزنس کمیونٹی اور دی نور پراجکٹ کے تعاون سے روزانہ راشن اور مکمل میڈیکل سہولتیں مہیا کی گئیں۔بعد ازاں گورنر پنجاب نے ڈاکٹر...
    سیشن کورٹ لاہور نے کاہنہ میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم علی زین کو 100 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، عدالت میں حبیب الرحمٰن پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا۔ پراسکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات...
    اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔ میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے...
    امریکا میں مقیم خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں اور اُن کی تنظیم سکھس فار جسٹس کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس ویڈیو کے بعد کی گئی جس میں پنوں نے یوم آزادی پر وزیرِاعظم نریندر مودی کو قومی پرچم لہرانے سے روکنے پر 11 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ مقدمہ اُس ویڈیو کی بنیاد پر درج کیا جس میں پنوں نے بھارت کی خودمختاری کو کھلے عام چیلنج کیا۔ یہ اعلان 10 اگست کو لاہور پریس کلب میں منعقدہ ’میٹ دی پریس‘ تقریب کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
     لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ نجی کارگو ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے مصر روانہ کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ...
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو کام چور قرار دیتے ہوئے انھیں فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا اور کہاہے کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا۔چیف جسٹس...
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سمیت لاہور کے کئی کرائم رپورٹرز، احمد فراز، شہراز نثار، وسیم صابر، یاسر شمون اور مجاہد شیخ، کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ان نوٹسز کے ذریعے صحافیوں کو لاہور آفس میں 22 ستمبر تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو وہ اپنے دفاع کا حق ضائع کریں گے۔ کرائم رپوٹرز پر کو یہ نوٹسز الیکٹرونک کرائم ایکٹ، پیکا کی متعدد شقوں کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیفیمیشن، جھوٹی خبروں کی اشاعت، اور سرکاری افسران کے خلاف ’مضر‘ مہم شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم...
    لاہور کی اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
    لاہور کی عدالت نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ڈرگ کورٹ لاہور میں حکیم شہزاد کے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر کورٹ میں پیش کیا جائے۔حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے ملزم کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے، متعدد...
    سعید احمد:ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو بھی گرین لائن میں منتقل کیا جائے گا۔ریلوے شیڈول کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔مزید برآں کراچی جانے والی...
    مدینہ / لاہور (نمایندہ نوائے وقت  نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت،  مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار نمایاں ہوگا. تسنیم منیر  آپریٹنگ تھیٹر ٹیکنالوجسٹ   مینجر   جو لاہور کے ایک بڑے   ہسپتال میں تعینات ہیں  اپنا خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طب کہ شعبے میں انقلابی اقدام اور خدمات اور دلچسپی  پر خراج تحسین  پیش کرتے ھوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تیزی سے جدت اور جدید سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میو اسپتال لاہور میں نصب کی جانے والی جدید ترین کینسر کوبالٹ مشین اس بات...
    لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی نادہندہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وی سسٹرز‘: خواتین کے لیے ویمن رائیڈ سروس تحفظ اور خود مختاری کا عملی مظاہرہ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس وقت 129 موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کی تحویل میں ہیں جن پر ایک لاکھ روپے سے زائد ای چالان ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر اطہر نے کہا کہ کم سے کم چالان ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چالان پونے 4 لاکھ روپے تک ہے۔ رواں سال مئی میں ’ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کریک ڈاؤن‘ مہم میں سرکاری گاڑیوں سمیت ایک ہزار  ڈیفالٹرز کو نوٹس بھیجے گئے۔ جون میں ’ریکارڈ بریکنگ ریکوری‘ مہم سے...
    لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت تمام صحافیوں کو ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر نعیم حنیف، کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور ایف آئی اے کے رویہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کے ممبر سینئر قانون دان احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ، صدر لاہور بار ایسویسی ایشن مبشر الرحمٰن چوہدری، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق، مرید بھٹہ...
    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔15کال پر ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2خواتین کو حراست میں لیا۔(جاری ہے) خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    ستمبر 1965 کی 17 روزہ جنگ پاکستان کی عسکری تاریخ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، 22 ستمبر کا دن بھارت کی 17 دن کی ہزیمت کا سورج لے کر طلوع ہوا۔ پاکستان اور لاہور کے دفاع کے لیے لڑی جانے والی اس جنگ میں معرکہ ڈوگرائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہیدوں کے خون سے دشمن کا لاہور پہ قبضے کا خواب چکنا چور کیا۔ اس رجمنٹ نے ان 17 دنوں میں دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا، 106 شہیدوں کی قربانی پاکستان کے عزم اور حوصلے کی عظیم مثال ہے۔ لاہور چھاؤنی میں واقع ان شہداء کی...
    لاہور میں رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث 686 ملزمان گرفتار جبکہ 553 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6640 مقدمات کا اندراج کیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں 42 کلاشنکوف، 312 رائفلیں، 256 گنیں، 5945 ریوالور اور 29 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا...
    لاہور: برازیلی بندروں کو مستقل ٹھکانے کی تلاش، کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان لائے گئے یہ نایاب جانور کبھی کسٹمز حکام کی تحویل میں رہے، کبھی این جی او کی پناہ گاہ میں اور کبھی لاہور چڑیا گھر میں منتقل کرنے کی تجویز کا حصہ بنے، مگر اب لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسے ماحول میں نہیں رکھا جا سکتا جو ان کے فطری مسکن سے مطابقت نہ رکھتا ہو،   لاہور ہائی کورٹ نے  معدومیت کے شکار برازیلی نسل کے نایاب بندروں کو لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی تجویز مستقل طور پر مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسی خصوصی پناہ...
    لاہور کا عجائب گھر، جو برصغیر کی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے کا سب سے اہم مرکز مانا جاتا ہے، اپنی طویل عمر کے ایک نئے باب میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ 1894ء میں قائم ہونے والا یہ تاریخی ادارہ، جس نے ایک صدی سے زائد عرصے تک نوادرات اور تہذیبی آثار کو محفوظ رکھا، اب دو سال کے لیے سیاحوں اور محققین کے لیے بند ہونے جا رہا ہے تاکہ اسے جدید سہولیات کے ساتھ نہ صرف اپ گریڈ کیا جائے بلکہ یونیسکو کے ماسٹر پلان کے تحت 1929ء کی اصل شکل میں بحال بھی کیا جا سکے۔ عجائب گھر میں اس وقت تقریباً 60  ہزار نوادرات محفوظ ہیں جو برصغیر کی تہذیب، مذہب، فنونِ لطیفہ اور آرکیالوجی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’ ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘ میں مشینری اور عملے کی کمی ، کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم سمیت دیگر نقائص کو دور کر کے منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔  ابتدائی طور پر 120 ارب روپے کے بجٹ سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر 150 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ، منصوبے کی کامیابی کوڑا کرکٹ پر عائد ٹیکس کی وصولی سے مشروط کی جا رہی ہے جس کیلیے محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سرگرم عمل ہیں۔  منصوبے کے تحت لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا ،...
    لاہور: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم...
    بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی...
     لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
    میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ان کے اقدامات کی تائید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیدیا۔ انتخابی مہم میں ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے کھانوں کے اہتمام پر مکمل طور پر پابندی عائد، بینرز اور فلیکس آویزاں کرنے سے امیدواروں کو روک دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز...
    لاہور: ڈیفنس سی  ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔ اپیل میں...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت  اجلاس ہوا، جس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اہم فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ فیصلے کے مطابق سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اس کی رویژن کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ...
    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور شہریوں کو آئین کے تحت حاصل مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کررکھی ہے کہ پابندی کے اس نوٹیفیکیشن کے جواز پر تفصیلی جواب جمع کرایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے مشی واک پر پابندی کیخلاف دائر درخواست 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد، المصطفی لائرز فورم کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے) مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    لاہور: وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے...
    پولیس کی وردی میں ملبوس 4 افراد مبینہ طور پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے اور بعد ازاں 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اُسے چھوڑ دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاکہ انہیں تلاش اور گرفتار کیا جا سکے۔ اپنی شکایت میں میڈیکل سوسائٹی کے رہائشی متاثرہ شخص ندیم نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی کار میں 15 لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر ادائیگی کرنے جا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ ہربنس پورہ...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے، لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔ ان...
    لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔ اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی...
    لاہور: لاہور: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور سینئر وکیل حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن رضا پاشا کا دفتر لاہور ہائی کورٹ بینچ  کے قریب بوستان روڈ پر واقع ہے، حسن رضا پاشا لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے موجودہ رکن بھی ہیں ان کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم وہ فائرنگ کے بعد دفتر میں موجود نہیں تھے۔ فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی سول لائن اصغر گورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ حسن رضا پاشا اور  دفتر وکلاء کے دفاتر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے قریب  گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی و ہائیکورٹ روڈ  پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1610ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں777افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1076معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ اور وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب دو...
    لاہور: پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہلخانہ سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزمان نے شہری کی گاڑی میں موجود 15 لاکھ چھینے اور اسکے دوست علی رضا سے فون کرکے 25 لاکھ روپے منگوائے۔ ملزمان نے شہری کی دو تولے کی چین بھی اتروائی اور اسے رنگ روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان پر اغواء کی دفعات کے تحت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی طرف سے بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری نے کی ۔(جاری ہے) اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان ، سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور عدالتی نظام میں...
    لاہور: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم  سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طارق اور بشیر خان شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    لاہور: ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو تنگ کیا، ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔  ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،بھارت اور اسرائیل ملکر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے،آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے،موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کئے...
    لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید سسٹم پنجاب ایمرجنسی اے آئی متعارف کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال یہ نظام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے جو پولیس کو جرائم کے ممکنہ علاقوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر پٹرولنگ اور فوری کارروائی میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ یہ جدیداے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور اسمارٹ پٹرولنگ کو ممکن بنائے گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...
    شفاف اور فوری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان میں طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔پنجاب میں پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے جدید “کوآبلیشن” طریقہ علاج باضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔ یہ علاج چین کے ماہرین کی تیار کردہ محفوظ اور جدید مشینری کے ذریعے ممکن ہوا ہے، جسے لاہور کے میو اسپتال میں نصب کیا گیا۔میو اسپتال کی ٹیم پہلے ہی اس نئی ٹیکنالوجی پر تربیت حاصل کرچکی ہے اور عملی طور پر اس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے 2 مریضوں پر کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں بجلی سے پیدا ہونے والی...
    لاہور: اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔ ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔ ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔ خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے تحقیقات کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کر لیا۔نجی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نہ صرف مقدمات اور انکوائریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ایسے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا جن کے ذریعے تحقیقاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس ملاقات میں ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر اور نادرا ریجن کے اعلیٰ حکام نے باہمی تعاون کے نئے طریقہ کار پر اتفاق کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے پاس موجود...
    سٹی42: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز پر آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے بی آر بی کینال روڈ اور برکی روڈ کے اطراف واقع متعدد غیرقانونی سکیموں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں ایگزیکٹو لاجز، کنکز ووڈ گارڈن، آرچرڈ حسن آباد، ڈیفنس ویو فارمز، کینال گرین فارمز، مائیفا ریذیڈینشیا، کینال ویو، چوہدری فارمز، ایور لینڈ فارمز، نذیر فارمز، برکی ہومز اینڈ ماڈرن ویلیج، لاہور آرگینک فارمز اور فلورا فارمز شامل ہیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے   آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے 214 سرکاری افسران کی سوشل میڈیا میں ذاتی تشہیر کے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہریرہ ضیا ڈار کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر وقاص شاہد تارڑ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کا ججز اور عدالتی عملے کے لیے سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق جاری عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیت طلب کر لیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کو بھی تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی...
    لاہور: پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم  کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور...
    علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پاکستان میں جاری مون سون اور سیلابی پانی کے باعث ریلوے انتظامیہ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر لاہور سے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ دیگر بڑی ٹرینوں کے روٹس میں تبدیلیاں کی گئیں اور بعض ٹرینیں متبادل راستے سے کراچی کے لیے روانہ ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خانویؐل-فیسل آباد سیکشن اور روی ندی (Ravi) کے اطراف میں سیلابی پانی سے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اس لیے بعض ریل سیکشنز بند یا محدود ٹریفک کے لیے غیر محفوظ قرار دیے گئے،  اسی وجہ سے کچھ ٹرینوں کو منسوخ یا ری رُوٹ کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ...
      کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔ لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔ سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض...
    لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کی برطرفی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شاہد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ پولیس آرڈر کے تحت قائم کیا گیا تھا اور سہیل ظفر چٹھہ کو اس محکمے کا سربراہ تعینات کرنا غیرقانونی اقدام ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سہیل ظفر چٹھہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اور دوہرے چارج...
    لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیلیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سرور روڈ اور شادمان تھانوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ موکل کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار...
     بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔
    لاہور: لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔ زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ...
    لاہور: جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت لورا وول وارٹ کررہی ہیں۔  قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )لاہور میں تیزی کے ساتھ زمین سے پانی نکالے جانے کی وجہ سے خطے میں زیر زمین شدید پانی کی قلت ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں حالیہ بارشیں بھی زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لئے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی سرکاری سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاﺅ سنگ سوسائٹی میں ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے کیونکہ لاہور زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک کم ہو رہی ہے.(جاری ہے) ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے موزوں موسمی حالات اور سیلاب کی نکاسی میں رکاوٹ کے باعث 20 ستمبر سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید اور غیر معمولی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے محکمہ موسمیات کے جاری کردہ ڈینگی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی رجحانات، موجودہ اور مستقبل کے موسمی حالات، بڑے پیمانے پر سیلاب کا جمع شدہ پانی سمیت تمام عوامل ڈینگی کی وبا کے پھیلنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق موزوں موسمی حالات اور سیلاب سے پیدا ہونے والی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ نے 20...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایری گیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر سیال نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے۔ان کے مطابق شہر کی گلیاں، بازار اور گرین بیلٹس پختہ کر دی گئی ہیں جس کے باعث زمین بارش کے پانی کو جذب نہیں کر پا رہی۔ نتیجتاً لاہور کے ’’قدرتی پھیپھڑے‘‘ بند ہو گئے ہیں اور بارش کا پانی ضائع ہو کر نالوں اور گٹروں میں بہہ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے بھی زیر زمین پانی کی سطح بلند نہیں ہو سکی اور صرف 15 لاکھ لیٹر پانی مصنوعی طریقے سے ری چارج کیا گیا، جب کہ باقی تمام پانی نکاسی کے نظام میں ضائع...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان...
    سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور محمت ایمان شِمشیک نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ترکیہ کے قونصل جنرل کی...
    لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے زیر اثر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی...
     سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا...
    لاہور: ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہر بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر یعنی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول وینز اور رکشوں میں بچوں کی مقررہ تعداد سے زائد سواریاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا سی ٹی او لاہور نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیاں اوورلوڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ A strict...
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زائد...
    پاکستان کی فضائی کمپنی فلائی جناح نے لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو 29 اکتوبر 2025 سے شروع ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: فلائی جناح اور ایئر عربیہ کے ایوی ایشن ٹریننگ وینچر کی منظوری گلف نیوز کے مطابق یہ نئی فضائی سروس ہر ہفتے بدھ اور اتوار کو چلائی جائے گی جس کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (لاہور) کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہِ راست جوڑا جائے گا۔ شارجہ کے بعد دبئی فلائی جناح کے لاہور نیٹ ورک میں شامل ہونے والا دوسرا اماراتی شہر بن گیا ہے۔ فلائی جناح اس سے قبل لاہور کو ریاض، جدہ، دمام اور بحرین سے بھی جوڑ چکی ہے۔ مزید پڑھیے: نئی سعودی...
    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔ حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ  کردیا۔ اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ  کی گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔ سامان روانگی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح لاہور سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف تقریباً دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپس ہوں گے، یہ دورہ ان کے باقاعدہ علاج اور میڈیکل مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔ حالیہ دنوں میں ن لیگی صدر نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا، جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان...
    لاہور کے حوالے سے کچھ کہنے کا حق تو پرانے لاہوریوں کو حاصل ہے، میرے جیسے لوگ بھی البتہ خود کو لاہوری کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ لگ بھگ 30 برس سے یہاں پر مقیم ہوں۔ میرے بچے یہیں پرپیدا ہوئے، پروان چڑھے، تعلیم وغیرہ سب ادھر ہی حاصل کی۔ اب تو اپنے آبائی شہر دو دو سال تک جانا نہیں ہو پاتا۔ رب ہی جانتا ہے کہ کہاں کی مٹی کہاں جا کر ملے گی، مگر میری تو خواہش ہے کہ وقت آخریں بھی ادھر آئے اور مٹی بھی داتا کی نگری کی نصیب ہو۔ اس کا البتہ افسوس ہے کہ ہم نے اپنے سامنے لاہور کو بدلتے ہوئے دیکھا۔ اس کا وہ حسن، رنگینی، دلکشی اور فسوں بتدریج...
    لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی اُلٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اتوار کو جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں کہ کالا شاہ کاکو کے قریب ان کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آگیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسکواڈ کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں۔ پولیس کے...
    لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ بھجوا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر، عبداللہ  اور مبشر شامل ہیں، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔
    لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ 24 سالہ علی شیر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی Post Views: 4
    سید زین نہ صرف ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں بلکہ ایک باکمال فنکار بھی ہیں، دن کے وقت وہ جرائم پر کڑی نظر رکھتے ہیں جبکہ رات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے لاہور کی خوبصورتی کو کینوس پر امر کر دیتے ہیں۔ سید زین کا فن عام پینٹنگز سے بالکل مختلف ہے۔ وہ سونے کے باریک ورق (Gold Leaf) کو استعمال کرکے تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ شالیمار باغ کی نزاکت ہو یا بادشاہی مسجد کی عظمت، ان کے فن پارے دیکھنے والوں کو لاہور کی تاریخ میں جھانکنے کا موقع بھی دیتے ہیں اور ایک نئی جدت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف گولڈ لیف...
    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا سزا پوری کرنیوالے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 29 مرد اور 4 خواتین غیرملکی قیدیوں کو پیش کیا گیا جن پر غیرقانونی سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کیالزامات ہیں۔قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سیہے۔اس موقع پر عدالت میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگرافسران بھی پیش ہوئے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزا مکمل کرنے والے غیرملکی قیدیوں کو رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپس بھجوانیکی...
    لاہور: زمین کے پھیپھڑوں کو سڑکیں، گلیاں، بازار اور گرین بیلٹس کو پختہ کر کے بند کرنے کے باعث حالیہ بارشوں میں زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکامی ہوئی۔  محکمہ ایریگیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 10 سے 15 ایکڑ فٹ پانی کے بجائے صرف 15 لاکھ لیٹر سے زائد پانی کو مصنوعی طریقے سے ری چارجنگ کنویں بنا کر ری چارج کیا جا سکا، باقی سارا پانی گٹروں اور نالوں میں بہا دیا گیا۔ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی و سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ری چارجنگ کنویں بنانے ہوں گے، ورنہ زیر...
    لاہور: کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کے رائڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔  پولیس نے کمپنی رائڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا، تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    لاہور: شہر کے مصروف علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں زمین کے تنازع پر 45 سالہ تاجر محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، اور اس دوران فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ مقتول عمران نے ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش...