لاہور سفاری پارک میں زرافوں کی آمد سے پارک کی رونقیں دوبالا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے بارہ زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق یہ زرافے گزشتہ ماہ لاہور لائے گئے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر لاہور سفاری پارک میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاکہ ان کی صحت اور ماحول سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ کے مطابق ان میں سے نو زرافے لاہور سفاری پارک جبکہ تین زرافے لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے ہیں۔ موجودہ فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کے باعث زرافوں کو فی الحال قرنطینہ والے باڑے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ویٹرنری ماہرین کی ٹیم ان کی صحت، خوراک اور طرزِ عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں آنے والے شہری بہت جلد ان نئے مہمانوں کو دیکھ سکیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور سفاری پارک میں زرافے لائے گئے ہیں، جبکہ لاہور چڑیا گھر میں پہلے ہی ایک مادہ زرافہ موجود ہے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سفاری پارک میں ایک خصوصی “سفاری کیفے” بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں شہری زرافوں کے قریب بیٹھ کر کھانا کھا سکیں گے اور انہیں قدرتی ماحول میں قریب سے دیکھنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ 2017ء میں لاہور چڑیا گھر کے لیے تین زرافے درآمد کیے گئے تھے، جن میں سے ایک زرافہ اسی سال بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا فروری 2022ء میں مر گیا۔ اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ باقی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی