قومی ایئر لائن کے طیارے کی 17 جنوری 2025 کو ہونے والی غلط رن وے لینڈنگ کے معاملے پر بیورو آف ایئر کرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن (BACSP) نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

رپورٹ میں طیارے کے کپٹن، فرسٹ آفیسر اور لاہور کنٹرول ٹاور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دمام سے ملتان جانے والی پرواز PK-150 کے دوران پیش آیا، جسے ملتان میں دھند کے باعث لاہور منتقل کرنا پڑا۔ ایئر بس رجسٹریشن نمبر AP-BON طیارہ غلط رن وے پر لینڈ کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق کپٹن نے فلائٹ پاتھ خود فیڈ نہیں کیا اور اسے فرسٹ آفیسر سے فیڈ کروایا جو کہ قوانین کے خلاف ہے۔ فرسٹ آفیسر نے طیارے میں غلط فلائٹ پاتھ فیڈ کیا، اور دونوں پائلٹس نے اسے کراس چیک بھی نہیں کیا۔

کنٹرول ٹاور کی خاموشی اور ناکامی

رپورٹ میں لاہور کنٹرول ٹاور کی بھی ذمہ داری عیاں کی گئی ہے۔ پائلٹس کی غلطی کے باوجود ٹاور نے طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کروانے میں مدد نہیں کی اور سزا کے خوف سے خاموشی اختیار کی۔ کنٹرول ٹاور کی اس ناکامی سے حادثے کا خطرہ بڑھ گیا۔

دوسرے تکنیکی مسائل

لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے تبدیل کی گئی اور ہائی اسپیڈ ٹیپ کا استعمال بھی کیا گیا۔ رپورٹ میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو بھی اس حادثے میں حصہ دار قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم

بیورو کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پائلٹس اور کنٹرول ٹاور کے عملے کو از سر نو تربیت فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے اور پروازوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی آئی اے رپورٹ غلط لینڈنگ کنٹرول ٹاور کیپٹن لاہور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے رپورٹ غلط لینڈنگ کنٹرول ٹاور کیپٹن لاہور

پڑھیں:

امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن سے فضائی نظام مفلوج، تین دن میں دو ہزار پروازیں منسوخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں عملے کی شدید کمی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 4 فیصد کٹوتی کے حکم کے بعد امریکا کا فضائی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ واقعہ امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے آغاز سے اب تک فضائی سفر میں سب سے بڑا تعطل قرار دیا جا رہا ہے جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، پروازوں میں کمی کا آغاز اس ہفتے 4 فیصد سے ہوا ہے جو 11 نومبر تک 6 فیصد، 13 نومبر تک 8 فیصد اور 14 نومبر تک 10 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

پروازوں کی منسوخی میں اسکائی ویسٹ، ساوتھ ویسٹ، اور انوائے ایئر سرفہرست رہیں، جبکہ یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور امریکن ایئرلائنز کو بھی شدید تاخیر کا سامنا رہا،

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شون ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر شٹ ڈاؤن ختم نہ ہوا تو پروازوں میں کمی 20 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، اسی لیے وہ مجبوری میں دوسرے کام کرنے لگے ہیں، کوئی ویٹر بن گیا ہے تو کوئی اوبر چلا رہا ہے، نتیجتاً وہ اپنے اصل کام پر نہیں آ پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید کنٹرولرز کام پر نہیں آئیں گے اور  ہمیں ایئر اسپیس پر دباؤ کم کرنے کے لیے مزید پروازوں میں کٹوتی کرنا پڑے گی، جو 10 سے بڑھ کر 15 یا 20 فیصد تک جا سکتی ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کانگریس سے فوری شٹ ڈاؤن ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  آئیے حکومت کو دوبارہ کھولیں، سیاست اپنی جگہ رہے لیکن عوام اور مسافروں کو یرغمال نہ بنایا جائے، یہ بحران تاریخ کی طویل ترین بندش بنتا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران وفاقی ملازمین، بشمول ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن  ( ٹی ایس اے) کے اہلکار، تنخواہوں کے بغیر خدمات انجام دے رہے ہیں، جس سے امریکی ہوائی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، ذمہ داران کا تعین،حتمی رپورٹ تیار
  • پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کیپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمہ دار قرار
  • امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن سے فضائی نظام مفلوج، تین دن میں دو ہزار پروازیں منسوخ
  • پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار فنی خرابی کا شکار
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا
  • لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • شام میں امریکی فوجی اڈے کا منصوبہ‘ طیارے کی آزمایشی لینڈنگ
  • عالمی سطح پر بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ