کراچی میں ڈکیتی کی واردات، شہری سے 66 لاکھ روپے چھین لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت شہری سے 66 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا آفتاب عباسی نے بتایا کہ نقدی لوٹنے کی واردات راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک پر صغیر سینٹر کے قریب یوٹرن پر پیش آنے کا بتایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ایزی پیسہ کا کام کرتا ہے مختلف 2 مقامات سے 16 لاکھ اور 50 لاکھ کی رقم وصول کر کے لے جا رہا تھا کہ اس کے ساتھ واردات ہوگئی ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے اور جائے وقوعہ پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کر رہی ہے۔
متاثرہ شہری کر ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس کا کہنا تھا کہ واردات میں 66 لاکھ روپے چھینے ہیں، موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو ان سے اسلحے کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ