سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ شہداء کا لہو ہمارے راستے کو تاریک نہیں بلکہ روشن کر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔ سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا، مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا کر حملہ کیا، مگر وہ جمہوریت کے سفر کو روک نہ سکے، 18 اکتوبر 2007ء کو کراچی ایئرپورٹ سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ ایک تاریخ ساز لمحہ بن گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کارساز پر جب جیالوں کی پہلی صف شہید ہوئی تو دوسری آگے بڑھی اور 180 سے زائد کارکنان نے جامِ شہادت نوش کیا، عزم و ہمت اور قربانی کی ایسی لازوال داستانیں دنیا بھر کی جمہوری تحریکوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، انہوں نے جمہوریت کی اس جدوجہد میں جرأت کے بیج بوئے، شہدائے کارساز کے جرأت کے بوئے ہوئے بیج جو آج بھی ہر تحریک میں پھول بن کر مہک رہے ہیں، شہداء کا لہو ہمارے راستے کو تاریک نہیں بلکہ روشن کر گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھٹو زرداری نے کہا کہ

پڑھیں:

سانحہ کارساز‘ 18 ویں برسی‘ پی پی آج ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کریگی 

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرے گی۔  180 شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ شمعیں روشن کی جائیں گی۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج شام خصوصی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد درجات کی بلندی کے لئے دعا، جنوبی پنجاب میں ڈویژن ضلع اور تحصیل سطح پر شہداء کی یاد میں تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو ان کی 18ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور  پاکستان کے جمہور و جمہوریت  کے لئے ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن  قوم کی روح پر ہمیشہ کے لئے نقش ہو چکا۔ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا اور 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی  حتمی طور پر یہ فیصلہ کرے گی کہ اسے حکومت کی حمایت کو جاری رکھنا ہے یا اب اپوزیشن بینچز پر جانا ہے۔ دو تین ہفتوں میں صدر مملکت کے ساتھ ملاقاتوں، پیپلز پارٹی کی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات اور بات چیت اور ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلی ترین قیادت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان  کو اعتماد میں لے گی اور ان سے رائے لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سانحۂ کارساز: ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش سانحہ — بلاول بھٹو زرداری
  • جمہوریت کے لیے بے نظیر قربانیاں: سانحہ کارساز اور پیپلز پارٹی کا عزم
  • دہشتگردی کیخلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے، صدر آصف زرداری
  • جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
  • سانحہ کارساز ملکی تاریخ کے عظیم سانحات میں سے ایک ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • سانحہ کارساز ملکی تاریخ کے عظیم سانحات میں سے ایک ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت
  • سانحہ کارساز : جب بینظیر بھٹو کی پاکستان آمد پر استقبال حملے سے ہوا
  • سانحہ کارساز‘ 18 ویں برسی‘ پی پی آج ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کریگی