تحفظات سے وفاق کو آگاہ کردیا، کراچی کےلیےکام کیا جائے تو خوش ہوں گے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔
وہ سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہداء کی یادگار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی، شرجیل میمن، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، روف ناگوری اور دیگر رہنماء موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ تھا، بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، پیپلز پارٹی آج بھی بی بی کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے، ہم اپنے قائدین کے وژن کے مطابق پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں، شہید بی بی غریب عوام کی آواز تھیں، کارساز کے مقام پر بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، کارکنان شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے ڈری نہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007کو بے نظیر بھٹو شہید ہوگئیں، بے نظیر بھٹو نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور قبول شہادت کی، پیپلز پارٹی آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفہ مشن اور جدوجہد کو لے کر آگے چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، پیپلز پارٹی اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کئی بڑے واقعات ہوئے ہیں، جو قومی سانحات ہیں۔ 18 اکتوبر کو کارساز کا واقعہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا ۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پیپلز پارٹی، ملک اور وفاق کے خلاف ایک سازش تھی، یہ بدقسمتی ہےکہ کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت بہت بڑی کامیابی ہے.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کراچی کے
پڑھیں:
بلاول ہاؤس سیکیورٹی تنازع: محافظ جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کیا جائے، رانا ثناءاللہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے پر شدید ردِعمل دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ بلاول ہاؤس کی حفاظت پر مامور جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے تاکہ وہ سیکیورٹی بہتر طور پر یقینی بنا سکیں۔
پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما رانا جمیل منج، سید حسن مرتضیٰ اور چوہدری اسلم گل نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عدلیہ کی آزادی کے بعد صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو
تاہم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ ان کے مطابق اہلکاروں کی ڈیوٹیوں میں ردوبدل کے باعث عارضی تاخیر ضرور ہوئی تھی لیکن فورس کی نئی شفٹ فوری طور پر وہاں پہنچ گئی تھی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکریٹری رانا جمیل منج جب دیگر رہنماؤں کے ساتھ بلاول ہاؤس پہنچے تو وہاں پولیس کی موجودگی نظر نہیں آئی، جس پر رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے سیکیورٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی مہربانی کہ وہ وزیرداخلہ بن گئے ہیں، چاہتے تو وزیراعظم بھی بن سکتے تھے، رانا ثناءاللہ
ادھر سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول ہاؤس کی حفاظت کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکن اگر فرنٹ لائن پر ہیں تو انہیں قانونی اسلحہ لائسنس دیے جائیں تاکہ وہ اپنی اور قیادت کی حفاظت میں کردار ادا کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول ہاؤس جیالوں کو اسلحہ لائسنس رانا ثناءاللہ سیکیورٹی تنازع