تحفظات سے وفاق کو آگاہ کردیا، کراچی کیلئے کام کیا جائے تو خوش ہونگے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
تحفظات سے وفاق کو آگاہ کردیا، کراچی کیلئے کام کیا جائے تو خوش ہونگے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔وہ سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہدا کی یادگار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی، شرجیل میمن، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، روف ناگوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ تھا، بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، پیپلز پارٹی آج بھی بی بی کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے، ہم اپنے قائدین کے وژن کے مطابق پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں، شہید بی بی غریب عوام کی آواز تھیں، کارساز کے مقام پر بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، کارکنان شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے ڈری نہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007کو بے نظیر بھٹو شہید ہوگئیں، بے نظیر بھٹو نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور قبول شہادت کی، پیپلز پارٹی آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفہ مشن اور جدوجہد کو لے کر آگے چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، پیپلز پارٹی اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کئی بڑے واقعات ہوئے ہیں، جو قومی سانحات ہیں۔ 18 اکتوبر کو کارساز کا واقعہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا ۔محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پیپلز پارٹی، ملک اور وفاق کے خلاف ایک سازش تھی، یہ بدقسمتی ہیکہ کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطی میں ہونے والی پیش رفت بہت بڑی کامیابی ہے.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان دو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ شمالی وزیرستان، فتن الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحفظات سے وفاق کو آگاہ بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کام کیا جائے پیپلز پارٹی کراچی کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہفتہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا دھچکا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو امر کرنے کے لیے 150 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 450 سے زائد زخمی کارکن بھی جمہوری جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی روایات کے وفادار رہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سانحہ کارساز کے شہدا کی جدوجہد کو آگے لے جا رہے ہیں۔