سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے۔ صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدائے جمہوریت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانی آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محترمہ بے نظیر بھٹو

پڑھیں:

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کے عزم کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

36 برس قبل آج ہی کے دن بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 1988 میں حلف برداری کے تاریخی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: صدر زرداری کا بھٹو اور بینظیر کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سے 36 برس قبل، 2 دسمبر 1988 کو، 11 سال کی آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی اور 35 سالہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم کا اعزاز حاصل کیا۔

صدر مملکت کے مطابق بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا جس نے پوری قوم خصوصاً خواتین اور نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن نے سیاسی شرکت کے خواب کو تقویت دی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے جذبے کو نئی توانائی بخشی۔

یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت، عوامی حکومت اور مساوات کے عزم کو مضبوط کیا، اور ملک میں شفاف سیاسی نظام کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے قوم پر زور دیا کہ جمہوری اصولوں کی پاسداری اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
  • بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کے عزم کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری
  • پیپلز پارٹی 58برسوں سے عوامی جدوجہد کیلیے سرگرم ہے، کاشف شورو
  • 70ء کی دہائی سے مہاجر حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، عزت اور بقاء پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، خالد مقبول صدیقی
  • ہماری زندگی کا مقصد دنیا میں اللہ کی رضاحاصل کرنا ہے، اورنگزیب بھٹو
  • پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، سید ناصر حسین شاہ
  • بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • جمہوریت کی بالادستی اور آئین کا تحفظ پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • جب تک ناانصافی اور غربت موجود ہے، جدوجہد جاری رہے گی: بلاول بھٹو
  • پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدت