غزہ میں اسرائیل کےحمایتی گینگ نےمعروف صحافی صالح الجعفر اوی کو شہید کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
غزہ: اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کیخلاف مقامی جرائم پیشہ گروہ کو مسلح کرنا شروع کردیا
فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ان گینگز پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے سات ساز باز کی۔
ان گینگز پر غزہ میں داخل ہونے والی امداد کو قبضے میں لینے اور اسے مہنگے داموں بیچنے کا بھی الزام ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ملبے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد، آج حوالے کی جائے گی، حماس
غزہ(ویب ڈیسک) اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش مل گئی۔غزہ سے حماس کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ سے ملنے والی اسرائیلی یرغمالی کی لاش آج اسرائیل کے حوالے کی جائے گی۔
حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ حماس کو مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنی ہیں۔