سعودی یوم الوطنی کرکٹ ہنگامہ،علیم ڈارنےامپائرنگ کےفرائض انجام دیئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ ۔ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی خوشی میں سعودی عرب کے ممتازسعودی بزنس مین اورکرکٹرندیم سعد الندوی نے کامیابی کے ساتھ 6 اوورز پر مشتمل دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس نے کھیلوں کے شائقین اور کمیونٹی کے افراد کو ایک سنسنی خیزمیچوںاورقومی تہوارکے دن کے لیے اکٹھا کیا۔ ٹورنامنٹ میں دلچسپ اورمعیاری کھیل پیش کیے گئے جنہوں نے تماشائیوں کو شروع سے آخر تک مصروف رکھا۔ ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں متاثرکن انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس نے ٹورنامنٹ کو یاد گار بنا دیا۔ ندیم سعد الندوی کی شب و روزمحنت، عمدہ منصوبہ بندی اورٹیم ورک نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ٹورنامنٹ ہرپہلو سے کامیاب ہو۔ ندیم سعد الندوی نے کہا، یہ ٹورنامنٹ ہمارے ملک کے خصوصی دن کے اعزاز میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ایک بہترین طریقہ تھا۔کمیونٹی کی طرف سے مثبت ردعمل واقعی فائدہ مند ہے اور میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور اس کی حمایت کی۔ کامیاب ایونٹ نے یہ ظاہر کیا کہ کھیل کس طرح کمیونٹیز کو متحد کر سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اے کے ڈیلیواسپورٹس دوبئ اورسعودی قلندرز دمام کے درمیان کھیلا گیا جس میں دمام کی ٹیم نے سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔ تقریب تقسیمِ انعامات اور لکی دراز کے موقع پرعبدالرزاق، شرجیل خان، علیم ڈار، سعودی قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرکیپٹن جنید اسکندر، سہیل شاہ، ڈاکٹر ضیاءالدین، معروف ماہرتعلیم ضیاء عبداللہ ندی اورعامرعبید بھی موجود تھے۔ ٹورمنٹ کے میڈیا پارٹنرز پاک اوورسیز میڈیا فورم (پی او ایم ایف) کے صدرشعیب الطاف راجہ اور یونائٹیڈ میڈیا فورم (یو ایم ایف) کے چئیرمین جہانگرخان نے خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ آخر میں ندیم سعد الندوی نے مہمانوں، اپنی ٹیم کے اراکین، میڈیا اورتمام تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعد الندوی
پڑھیں:
لاہور، مذہبی جماعت کا احتجاج، امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت
امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانیوالا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانیوالا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی قونصل خانے کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔